شام: حلب میں اسرائیل کی فضائی کارروائی، حزب اللہ اور شامی فوجیوں سمیت 50 سے زائد افراد ہلاک
👁️ 86 بار دیکھا گیا
شام: حلب میں اسرائیل کی فضائی کارروائی، حزب اللہ اور شامی فوجیوں سمیت 50 سے زائد افراد ہلاک
دمشق (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے/اے ایف پی) اسرائیل نے شام کے شہر حلب میں جمعے کی علی الصباح فضائی کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے پانچ جنگجو سمیت 50 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں فوجی بھی شامل ہیں۔
Upwards of 36 Syrian Soldiers as well as at least 50 Members of the Islamic Revolutionary Guard Corps (IRGC) and Iranian-Backed Militias were Killed last night in a Large-Scale Attack by the Israeli Air Force against several Arms Depots and Command Facilities near the City of… pic.twitter.com/U7xDglx0Hu
— OSINTdefender (@sentdefender) March 29, 2024
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق دو مختلف سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی فضائی کارروائی میں عسکری تنظیم حزب اللہ کے پانچ جنگجو بھی مارے گئے ہیں۔
شام کی وزارتِ دفاع نے جمعے کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں متعدد شہری اور 36 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
#BREAKING Israeli strike killed 36 Syrian soldiers near Aleppo: war monitor pic.twitter.com/nuwKCiBqCN
— AFP News Agency (@AFP) March 29, 2024
وزارت نے بیان میں اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ شہریوں اور فوجیوں کی ہلاکتیں آیا اسرائیل کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں ہوئیں یا یہ ہلاکتیں لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ کی کارروائی کا نتیجہ ہیں۔
شامی وزارتِ دفاع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب لگ بھگ پونے دو بجے حلب کے نواحی علاقے میں حملے کیے جب کہ اس کارروائی کے جواب میں حلب کے نواحی علاقے سے ڈرون حملے بھی ہوئے جو ‘دہشت گرد تنظیموں’ کی جانب کیے گئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جارحیت کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہریوں اور فوجی اہلکاروں کی ہلاکت اور پبلک و پرائیوٹ املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
‘رائٹرز’ کے مطابق اسرائیل نے فوری طور پر حلب میں فضائی کارروائی پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل نے اپنی کارروائیوں کا دائرہ لبنان اور شام تک بڑھا رکھا ہے۔ حزب اللہ سمیت دیگر جنگجو گروہوں کو ایران کی حمایت حاصل ہے جو خانہ جنگی کے شکار ملک شام کے مشرقی، جنوبی اور شمال کے کئی علاقوں پر قابض ہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ شام میں ایران کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کے ٹھکانے ہیں جنہیں وہ نشانہ بناتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس سات اکتوبر کو فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے اسرائیل پر حملہ کر کے لگ بھگ 1200 افراد کو ہلاک کیا تھا۔ اس حملے کے بعد شروع ہونے والی غزہ جنگ کے دوران اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لبنان اسرائیل سرحد پر کئی مرتبہ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہو چکا ہے۔
خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق شام کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘سانا’ نے بھی جمعے کی علی الصباح ہونے والے حملے میں فوجیوں سمیت عام شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
برطانوی تنظیم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اسرائیلی حملے حزب اللہ کے راکٹ ڈپو کے قریب ہوئے ہیں اور حملے میں 36 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
تاہم شام کی فوج نے فوجیوں کی ہلاکتوں سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C