شام میں اسرائیل کا فضائی حملہ، 16 جنگجوؤں ہلاک
👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام میں اسرائیل کا فضائی حملہ، 16 جنگجوؤں ہلاک
دمشق (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے/اے ایف پی) شام کے شمالی علاقے حلب کے قریب ایک مبینہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں سولہ ایران نواز جنگجو مارے گئے ہیں۔ سرکاری میڈیا نے اس خونریز حملے کی تصدیق کر دی ہے۔
شامی جنگ کے حوالے سے اعداد و شمار جمع کرنے والے اس غیر سرکاری ادارے نے مزید کہا کہ یہ حملہ ایران نواز جنگجوؤں پر کیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والوں میں شامی اور کچھ دیگر غیر ملکی جنگجو بھی شامل ہیں۔
برطانیہ میں قائم اس ادارے نے کہا کہ حیان نامی ٹاؤن میں کیے گئے اس حملے میں ابتدائی طور پر ہلاکتوں کی تعداد بارہ بتائی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا، جسے ان جنگجوؤں نے مبینہ طور پر اپنا ٹھکانہ بنا رکھا تھا۔
آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ شامی خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی فورسز اس ہمسایہ ملک میں سینکڑوں فضائی حملے کر چکی ہیں۔ ان حملوں میں بنیادی طور پر ایران نواز فائٹرز بشمول لبنانی گروہ حزب اللہ کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ تاہم اسرائیل ایسے حملوں کی ذمہ داری شاز و نادر ہی قبول کرتا ہے۔
گزشتہ برس 7 کتوبر کو غزہ میں حماس کے جنگجوؤں کے خلاف مسلح تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی فضائیہ شام میں اپنے مبینہ حملے بھی بڑھا چکی ہے۔ آبزرویٹری کے مطابق البتہ یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے بعد سے شامی سرزمین پر اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
دمشق میں ایرانی سفارتی مشن پر اس حملے کا الزام اسرائیل پر عائد کیا گیا تھا، جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور زیادہ ہو گئی تھی۔ یکم اپریل کے اس حملے کے جواب میں ہی ایران نے پہلی مرتبہ اسرائیل پر براہ راست ناکام فضائی حملہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ فلسطینی جنگجو گروہ حماس کی اتحادی لبنانی ملیشیا حزب اللہ ایک طویل عرصے سے شام کی خانہ جنگی میں شامی صدر بشار الاسد کی حمایت میں لڑ رہی ہے۔
آبزرویٹری نے مارچ میں کہا تھا کہ حلب کے ہوائی اڈے کے قریب مبینہ اسرائیلی فضائی حملوں میں 52 افراد مارے گئے تھے، جن میں 38 سرکاری فوجی بھی شامل تھے۔ اس کارروائی میں ہلاک ہونے والوں میں حزب اللہ کے سات اراکین اور اتنے ہی ایران نواز شامی جنگجو بھی شامل تھے۔
شام میں 2011 میں حکومت مخالف مظاہرے شروع ہوئے تھے جو صدر بشار الاسد کی حکومت کی طرف سے مظاہرین کے خلاف فوجی کریک ڈاؤن شروع کیے جانے کے ساتھ ہی خانہ جنگی میں بدل گئے تھے۔ تب سے اب تک اس تنازعے میں کم ازکم پانچ لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4574 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2459 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C