شام میں امریکی اور ایس ڈی ایف فورسز کی کارروائی، داعش کا ترجمان ابو الحسن المہاجر ہلاک
👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی اور ایس ڈی ایف فورسز کی کارروائی، داعش کا ترجمان ابو الحسن المہاجر ہلاک
دمشق + واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) شام میں کرد ملیشیا کے اتحاد سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے داعش کے ترجمان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس ڈی ایف کے مطابق داعش کے ترجمان ابو الحسن المہاجر کو کرد ملیشیا اور امریکی فورسز نے اتوار کو کی گئی ایک مشترکہ کارروائی میں نشانہ بنایا۔
https://twitter.com/baxtiyarumut/status/1188535919902674944?s=19
ایس ڈی ایف کا کہنا ہے کہ داعش کے ترجمان کو نشانہ بنانے کے لیے آپریشن شام کے شمالی سرحدی علاقے جرابلس کے نزدیک کیا گیا۔
Following the previous ops, a senior assistent for al- Bagdadi is called Abu Hesen al Mouhjir was targeted in a village named Ein al Baat near Jaraboul city, the mission was conducted via direct coordination of SDF Intel & US military apart the ongiong ops to hunt ISIS leaders.
— Mazloum Abdî مظلوم عبدي (@MazloumAbdi) October 27, 2019
ایس ڈی ایف کے ترجمان کمانڈر مظلوم عبدی مطابق داعش کے ترجمان ابو الحسن المہاجر کو کرد ملیشیا اور امریکی فورسز نے اتوار کو کی گئی ایک مشترکہ کارروائی میں نشانہ بنایا۔
ایس ڈی ایف کا کہنا ہے کہ داعش کے ترجمان کو نشانہ بنانے کے لیے آپریشن شام کے شمالی سرحدی علاقے جرابلس کے نزدیک کیا گیا۔
ایس ڈی ایف کے کمانڈر مظلوم عبدی نے ابو الحسن المہاجر کو داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا ’رائٹ ہینڈ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آپریشن اسی کارروائی کا تسلسل تھا جس میں داعش کے سربراہ البغدادی ہلاک ہوئے ہیں۔
امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق شام کے ایک مقامی سماجی رہنما حسین ناصر نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابو الحسن المہاجر ایک آئل ٹینکر میں چھپ کر شام کے شمالی علاقے کی طرف جا رہے تھے جب انہیں فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فضائی حملہ امریکی فورسز نے کیا تھا۔
خیال رہے کہ ابو الحسن المہاجر کا آخری بیان نیوزی لینڈ میں ہونے والے کرائسٹ چرچ حملے کے بعد سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے ان حملوں کا جواب دینے کی دھمکی دی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی شام کے مغربی صوبے ادلب میں امریکی فوج کے ایک خصوصی آپریشن میں ہلاک ہو گئے تھے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کی صبح ایک پریس کانفرنس میں ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C