شام میں امریکی فضائی حملہ، حراس الدین تنظیم کا اہم رکن ہلاک
👁️ 55 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی فضائی حملہ، حراس الدین تنظیم کا اہم رکن ہلاک
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) امریکہ کی فوج نے شام میں فضائی کارروائی کی ہے جس کے بارے میں ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں شدت پسند تنظیم القاعدہ سے منسلک ایک گروہ کے رکن کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کے شمال مغرب میں فوج نے فضائی کارروائی میں القاعدہ سے منسلک حراس الدین نامی دہشت گرد تنظیم کے مالی امور اور لاجسٹکس کے معاملات دیکھنے والے سینئر عہدیدار کو نشانہ بنایا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فضائی حملہ امریکی فوج کے اس عزم کا اعادہ ہے جس کے تحت خطے میں اتحادیوں کے ساتھ مل دہشت گردی کی منصوبہ بندی، تنظیمِ نو یا عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کا تدارک کیا جا رہا ہے۔
یو ایس سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیک کوریلا کا بیان میں کہنا تھا کہ امریکی فوج اپنے وطن اور خطے میں اپنے اتحادیوں کے دفاع کے لیے دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھے گی۔
خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق امریکی فوج نے قبل ازیں جنوری کے آخری میں حراس الدین کے اعلیٰ کمانڈر محمد صلاح الزبیر کو ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا تھا۔
شدت پسند تنظیموں کی کارروائیوں پر نظر رکھنے والی امریکی کمپنی ’سائٹ انٹیلی جینس گروپ‘ کا کہنا ہے کہ حراس الدین نامی تنظیم کا قیام 2018 میں ہوا تھا۔
حراس الدین نے کبھی بھی عوامی سطح القاعدہ سے اتحاد کا اعلان نہیں کیا۔ گزشتہ ماہ اعلان کیا گیا تھا کہ اس تنظیم کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔
امریکہ نے حراس الدین کو 2019 میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ بعد ازاں اس میں شامل کئی شدت پسندوں کی اطلاع دینے پر انعام کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔
برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ‘سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس’ کے مطابق حراس الدین نے ‘ہیئت تحریر الشام’ کے ساتھ مسلح تصادم سے بچنے کے لیے تنظیم کی تحلیل کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ ‘ہیئت تحریر الشام’ بھی 2016 تک القاعدہ کی شاخ تھی۔ تاہم پھر اس نے راہیں جدا کر لی تھیں۔ اس نے 2017 میں القاعدہ سے اپنا تعلق باضابطہ طور پر منقطع کر دیا تھا۔
گزشتہ سال دسمبر میں ہیئت تحریر الشام نے بشار الاسد کے اقتدار کے خلاف اپنی مسلح مہم شروع کی تھی اور محض 11 دن میں ملک کے کئی چھوٹے بڑے شہروں پر قبضہ کر لیا۔
ہیئت تحریر الشام کے پاس بعد ازاں دارالحکومت دمشق کا کنٹرول بھی آ گیا اور کئی دہائی سے بر سرِ اقتدار بشار الاسد کو خاندان سمیت روس فرار ہونا پڑا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8848 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3299 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2122 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C