شام میں مظاہروں کے دوران ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک
👁️ 66 بار دیکھا گیا
شام میں مظاہروں کے دوران ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک
دمشق (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) جنگ زدہ ملک شام میں معاشی پریشانیوں نے جنوبی شہر السّویداء میں غم و غصے کو بھڑکا دیا ہے۔ مظاہرین نے ایک سرکاری عمارت پر دھاوا بولنے کے ساتھ ہی عمارت پر آویزاں صدر بشار الاسد کی ایک بڑی سی تصویر کو بھی اکھاڑ پھینکا۔
This is how the #Assad forces reacted to the protests in #Suwayda. At least one killed and several wounded.#Syria #Russia pic.twitter.com/k8wh6Wg3xW
— Survivor (@AhmadSuriy) December 4, 2022
شام کے جنوبی شہر السّویداء میں اتوار کو ایک عام شہری اور ایک پولیس اہلکار اس وقت ہلاک ہو گئے، جب سکیورٹی فورسز نے جنگ زدہ ملک کی معاشی مشکلات سے پریشان لوگوں کے ایک احتجاجی مظاہرے کے خلاف کریک ڈاؤن کی کوشش کی۔
Demonstrators angry over worsening economic conditions chanted 'overthrow the regime' during a protest in Sweida, Syria pic.twitter.com/yupzzNMezz
— Reuters (@Reuters) December 4, 2022
معاشی مشکلات سے دو چار لوگوں کی بے چینی نے حکومت کے زیر قبضہ اس شہر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اتوار کو مظاہرین نے ایک سرکاری عمارت پر حملہ کرنے سے پہلے پتھراؤ بھی کیا۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ سرکاری عمارت کے اندر داخل ہونے سے پہلے مظاہرین نے، عمارت کے سامنے شامی صدر بشار الاسد کی جو بڑی سی تصویر آویزاں تھی اسے بھی اکھاڑ کر پھینک دیا۔
مظاہروں کے بارے میں ہمیں کیا معلوم ہے؟
سیریئن آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمٰن نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ تصادم میں ”مظاہروں میں شامل ایک شخص اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا ہے۔”
رحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومتی عمارت میں زبردستی داخل ہونے والے مظاہرین پر سیکورٹی فورسز نے فائرنگ شروع کر دی اور اسی دوران ایک شہری گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدامنی پر قابو پانے کے لیے مظاہرین کو زبردستی منتشر کرنے کی کوشش کی گئی۔
ایک مقامی میڈیا ادارے السویداء 24 نے بھی مظاہروں کے دوران دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی اور کہا کہ گولی لگنے سے زخمی ہونے والے چار دیگر افراد کو اسپتال میں بھی داخل کرایا گیا ہے۔
السّویداء کہاں ہے؟
السویداء شہر دارالحکومت دمشق کے جنوب میں دروز کے مرکز میں واقع ہے، جہاں گزشتہ دو برسوں کے دوران معاشی مسائل کی وجہ سے متعدد بار احتجاجی مظاہرے ہو چکے ہیں اور لوگ اپنے مشکلات کے حل کے لیے سڑکوں پر نکلتے رہے ہیں۔
یہ خطہ بڑی حد تک ملک کی اس خانہ جنگی سے دور رہا ہے، جو گزشتہ 11 برسوں سے جاری ہے اور جس کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ اس کے سبب مقامی کرنسی کی قدر میں بھی ڈرامائی کمی واقع ہوئی ہے۔
سن 2011 میں شروع ہونے والی اس خانہ جنگی کے نتیجے میں تقریباً پانچ لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ کئی ملین افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 240 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8833 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2101 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C