شام کیمیکل حملہ: عالمی تنظیم او پی سی ڈبلیو نے امریکی دعویٰ جھوٹ قرار دے دیا
👁️ 234 بار دیکھا گیا
شام کیمیکل حملہ: عالمی تنظیم او پی سی ڈبلیو نے امریکی دعویٰ جھوٹ قرار دے دیا
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے کے تحقیقاتی نتائج میں تحریف کے بارے میں کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی عالمی تنظیم او پی سی ڈبلیو کی رپورٹ نے اس تنظیم اور خاص طور پر امریکہ اور مغرب کو ایک اور رسوائی سے دوچار کر دیا ہے۔
او پی سی ڈبلیو کے معائنہ کار این ہنڈرسن نے اعتراف کیا ہے کہ شام کے شہر دوما کے علاقے غوطہ شرقیہ میں کیمیائی حملے کے بارے میں اس تنظیم کی رپورٹ حقائق کے مطابق نہیں ہے۔
Leaked report by #OPCW contradicts the chemical watchdog’s official report on April 2018 incident in #Syria's #Douma https://t.co/EgA8Zwai3V pic.twitter.com/mizseqIZz0
— RT (@RT_com) May 19, 2019
این ہنڈرسن نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ دوما میں جائے وقوعہ کے معائنے اور چانچ پڑتال کی بنیاد پر، اس بات کا امکان زیادہ ہے کہ کیمیائی گیسوں کے کیپسول اور کنستر آسمان سے نہیں گرائے گئے بلکہ کچھ لوگوں کے ذریعے زمین پر نصب کیے گئے تھے۔
آٹھ اپریل 2018 کو مغربی اور اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے پوری ہم آہنگی کے ساتھ شام کے شہر دوما کے علاقے غوطہ شرقیہ میں کیمیائی حملوں کی جھوٹی خبر نشر کی تھی اور بغیر کسی ثبوت کے اس کا الزام شامی فوج پر عائد کیا گیا تھا۔
In light of the new evidence from an OPCW engineers report, leaked to 'Working Group on Syria, Propaganda and Media’, previously suppressed by the OPCW themselves, about the alleged chemical in Douma…
Full statement and video here: https://t.co/iq8CndKDTW@Freedland @guardian pic.twitter.com/2axORGBk3c
— Roger Waters ✊ (@rogerwaters) May 16, 2019
چند روز بعد ہی واضح ہوگیا تھا کہ علاقے میں کوئی کیمیائی حملہ نہیں بلکہ مغربی ملکوں اور ان کے ذرائع ابلاغ نے وائٹ ہیلمٹ گروپ کے ساتھ مل کر (داعش ) دہشت گردوں کو بچانے کے لیے کیمیائی حملے کا ڈرامہ رچایا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 297 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3412 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2318 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C