شرپسند عناصر پاراچنار کو ایک بار پھر جنگ و جدل کی طرف دھکیلنے کی کوشیش کررہے ہیں: علامہ فدا حسین مظاہری
👁️ 25 بار دیکھا گیا
شرپسند عناصر پاراچنار کو ایک بار پھر جنگ و جدل کی طرف دھکیلنے کی کوشیش کررہے ہیں: علامہ فدا حسین مظاہری
پاراچنار (نمائندہ ڈیلی اردو) ضلع کرم کے ممتاز روحانی پیشوا علامہ فدا حسین مظاہری نے مرکزی جامع مسجد پاراچنار میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں میں فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز نے قربانیاں دی ہیں جبکہ ضلع کرم میں طالبان کے خلاف کرم کے عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ہمارے 6 ہزار سے زائد افراد اس دوران شہید ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں معذوری کی زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرم میں جو مثالی امن قائم ہے یہ شرپسند عناصر کو ہضم نہیں ہوتا اور یہی عناصر مختلف حیلے بہانوں سے علاقے کو ایک بار پھر جنگ و جدل کی طرف دھکیلنے کی کوشیش کررہے ہیں۔ گذشتہ دنوں ذاتی واقعے کی اڑ میں احتجاج کرانا گاڑیاں جلانا، راستے بند کرنا، لوگوں کو اغوا کرنا ان امن دشمن عناصر ہی کی کارستانیان ہیں۔ قبیلوں کے درمیان یہ ذاتی دشمنیاں صرف کرم میں نہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہوتی ہیں۔
علامہ فدا حسین مظاہری نے لوئر کرم کے بعض دانشمند مشران کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پر لازم ہے کہ ایسے حالات میں علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کی بھر پور کوشش کرتے ہوئے بدامنی کا راستہ روکنا چاہیئے
انہوں نے کہا کہ جو مسلمانوں کے درمیان دانستہ یا نا دانستہ پھوٹ ڈالتے ہیں وہ اسلام دشمن عناصر کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا علاقہ ضلع بنا ہے، یہاں عدالتیں اور آئین موجود ہیں ہمیں ماروئے عدالت کوئی بھی اقدام نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے ضلع کرم کے عوام کو تاکید کی کہ وہ علاقے کی تعمیر و ترقی کیلیے کوششیں کرنا چاہیے۔ تعلیم، بجلی، پانی اور سڑکوں کا مسئلہ حل کرنا چاہیے۔ ہمیں چاہیئے کہ حکومت اور فوج کے ساتھ ملکر اپنے علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں، علامہ فدا حسین مظاہری نے حکومت اور فوج کے اعلی حکام سے قبائل کے مزاج اور احساسات کو سمجھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہاں پر لشکر کشیاں ہوئی ہیں لہذا وہ یہاں کے عوام کے احساسات اور حساسیت کو پیش نظر رکھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4598 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C