شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار ہلاک، 3 زخمی
👁️ 32 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار ہلاک، 3 زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ #Terrorism #NorthWaziristan#PakistanArmy #Taliban #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) March 13, 2024
سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے حوالدار وحید اور نائیک آصف ہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں میں حوالدار عزیز، سپاہی شیر علی اور شیر اکبر شامل ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ 13 اور 14 مارچ کی رات کو ہوا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
بدھ اور جمعرات کی شب کو ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا کسی تنظیم یا گروہ نے اب تک دعویٰ نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ ان خبروں کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں کیونکہ مذکورہ علاقوں میں میڈیا کو رسائی حاصل نہیں ہے، اس لیے ذرائع ابلاغ کو سرکاری اطلاعات پر ہی اکتفا کرنا پڑتا ہے.
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4639 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3315 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C