شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں سیکورٹی فورسز کے چار اہلکار ہلاک
👁️ 27 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں سیکورٹی فورسز کے چار اہلکار ہلاک
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقے خسیور میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران چار اہلکار ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار اہلکار ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے حوالدار منور، لکی مروت سے تعلق رکھنے والے سپاہی ذکاءاللہ، کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے سپاہی فرحان اور ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے سپاہی شیراز شامل ہیں۔
شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میرعلی کے علاقے کرکڑئی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ، سیکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار ہلاک، فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ ادھر شمالی وزیرستان کے علاقے خیسور میں کرفیو نافذ کرنے کی اطلاعات۔ #TTP #NorthWaziristan #Pakistan @Natsecjeff
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) December 30, 2021
کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی فائرنگ کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو دہشت گردوں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے اگرچہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں وقتاً فوقتاً سرچ آپریشن اور کارروائیاں ہوتی رہتی ہیں لیکن اس کے باوجود دہشت گرد حملے جاری ہیں جس میں اب تک متعدد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد خوف کے باعث خیسور علاقے میں جزوی طور پر کرفیو نافذ ہے اور اب بھی وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، جس سے علاقے میں شدید خوف پھیل گیا ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، ترجمان محمد خراسانی نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں سیکیورٹی فورسز کے سات اہلکار ہلاک گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 209 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 208 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8860 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4635 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3312 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C