شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، محسن داوڑ سمیت 13 زخمی
👁️ 112 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، محسن داوڑ سمیت 13 زخمی
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے 3 کارکن ہلاک ہوگئے جبکہ سربراہ اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 40 کے امیدوار محسن داوڑ سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں
تفصیلات کے مطابق ہفتے کو احتجاج کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور محسن داوڑ کے ساتھیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر پولیس و سیکیورٹی فورسز کی مبینہ فائرنگ سے محسن داوڑ اپنے پندرہ ساتھیوں سمیت زخمی ہو گئے ہیں۔
شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ احتجاج کے دوران ہوئی ہے۔
محسن داوڑ اور ان کے ساتھی شمالی وزیرستان میں انتخابی نتائج میں تاخیر کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
حکومتی سطح پر دعویٰ کیا جارہاہے کہ آج شمالی وزیرستان میں محسن داوڑ کے ساتھیوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں تو ان پولیس اہلکاروں کے نام اور دیگر تفصیلات کیوں سامنے نہیں آسکے؟ البتہ واقعے میں ٹوچی سکاؤٹس میں بطورِ ٹیوب ویل آپریٹر کام کرنے والے???? وہاب داوڑ شہید 1 pic.twitter.com/UvXzOfzer3
— Sheryar Mahsud (@sheryarmehsud11) February 10, 2024
صحافی شہریار محسود نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ
حکومتی سطح پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں محسن داوڑ کے ساتھیوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں تو ان پولیس اہلکاروں کے نام اور دیگر تفصیلات کیوں سامنے نہیں آسکے؟ البتہ واقعے میں ٹوچی سکاؤٹس میں بطورِ ٹیوب ویل آپریٹر کام کرنے والے وہاب داوڑ ہلاک ہوگئے مگر وہاب داوڑ محسن داوڑ کے قافلے کے ساتھ نتائج لینے آئے تھے ۔
مظاہرین پر فائرنگ سے محسن داوڑ سمیت 15 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
زخمیوں کو میران شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے محسن داوڑ کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ محسن داوڑ حامیوں کے ہمراہ احتجاج کر رہے تھے۔
ہسپتال ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے تین کارکن شیر ایوب وزیر، وہاب اللہ داوڑ اور ایوب وزیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
ڈیلی اردو کو ایک زخمی نے بتایا کہ مظاہرین انتخابی نتائج میں تاخیر پر احتجاج کیا جارہا تھا، پولیس نے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
یاد رہے کہ امیدوارن گزشتہ 2 روز سے RO آفس میں نتائج کے منتظر تھے اور آج بھی اسی سلسلے میں احتجاج جاری تھا کہ اچانک کشیدگی شروع ہو گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C