29/December/2021

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

👁️ 33 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پیش آیا۔ مقتول سیف اللہ وزیر محکمہ پولیس میں کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات تھے۔

ذرائع کے مطابق مقتول اہلکار کی لاش مقامی سپتال منتقل کردی گئی۔

حملے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C