شمالی وزیرستان: ڈیڑھ ماہ قبل اغوا ہونیوالے محکمہ جنگلات کے 3 اہلکار افغانستان سے رہا
👁️ 37 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: ڈیڑھ ماہ قبل اغوا ہونیوالے محکمہ جنگلات کے 3 اہلکار افغانستان سے رہا
میرانشاہ (ڈیلی اردو/ٹی این این) بنوں کے سب ڈویژن وزیر کی حدود سے ڈیڑھ ماہ قبل اغوا ہونے والے محکمہ جنگلات کے تینوں اہلکاروں کو افغانستان کے علاقے سے رہا کردیا گیا اور جمعے کو پاک افغان بارڈر غلام خان پر انہیں پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا۔
پاک افغان سرحد پر موجود سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل سب ڈویژن وزیر میں خادم شہید چیک پوسٹ سے محکمہ جنگلات کے چار اہلکاروں بشمول ایک خاتون افیسر کو نامعلوم افراد نے اغوا کردیا تھا جس میں خاتون کو چند روز بعد سب ڈویژن کے علاقے میں چھوڑ دیا گیا تھا جس کو ایک خانہ بدوش خاتون نے پہاڑی علاقے میں نیم بیہوشی کی حالت میں پالیا تھا تاہم بقیہ تینوں اہلکار ابھی تک اغوا کاروں کی قید میں تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز تینوں اہلکاروں کو پاک افغان بارڈ پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ اغوا شدہ اہلکاروں میں انور خان، امین اللہ اور ان کا ایک اور ساتھی شامل تھا۔ ابھی تک یہ معلوم نہ ہو سکا کہ ان کی رہائی کیسے ممکن ہوئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بازیاب اہلکاروں کو میرانشاہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے وہ اپنے اپنے علاقوں میں پہنچائے جائینگے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C