شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر کی ڈرون حملے کی تردید
👁️ 33 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر کی ڈرون حملے کی تردید
پشاور + میرانشاہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے سوشل میڈیا پر اتوار سے شمالی وزیرستان میں ایک مبینہ ڈرون حملے کی خبر گردش کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس خبر میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈرون کا یہ حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں کیا گیا ہے اور یہ کہ اس میں ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
شوال کا علاقہ شمالی اور جنوبی وزیرستان کی سرحد پر واقع ہے جس کی آبادی انتہائی کم ہے۔
بظاہر سوشل میڈیا پر اس خبر کے تانے بانے موجودہ سیاسی صورتحال سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس میں کہا جا رہا ہے کہ عمران خان کے وزارت عظمیٰ سے جانے کے بعد امریکی ڈرون حملے شروع ہو گئے ہیں اور یہ کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے امریکہ پاکستان پر ڈرون حملے نہیں کر سکتا تھا۔
شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر کی ڈرون حملے کی تردید
ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کہیں بھی کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا ہے اور یہ کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ خبر غلط ہے۔
انھوں نے اس خبر کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے اور صحافیوں اور سوشل میڈیا سے وابستہ افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے حساس حالات میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور بے بنیاد خبروں سے اجتناب کریں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر مقامی صحافی نور بہرام نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بعض ذرائع نے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی خبر دی تھی لیکن بعد میں جب اس بارے میں انتظامی افسران اور پولیس سے رابطہ کیا تو اس حملے کی کہیں سے بھی تصدیق نہیں ہو سکی۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ڈرون طیارہ پرواز کرتا ہوا نظر آ رہا ہے جس کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ویڈیو سنہ 2015 کی ہے۔
سوشل میڈیا پر بیشتر صارفین یہ سوال کر رہے ہیں کہ کیا یہ خبر درست ہے کہ یہ ڈرون حملہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ایسے صارفین بھی شامل ہیں جو بغیر تصدیق کے یہ نتیجہ اخذ کر بیٹھے ہیں کہ دراصل عمران خان کے جانے کے بعد اب پاکستان امریکہ کے زیر اثر ہے اور امریکہ پاکستان میں جو کچھ کرنا چاہے اب کر سکتا ہے۔
پاکستان میں ڈرون حملوں کی تاریخ
پاکستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران شروع کیے گئے تھے۔ ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق پاکستان میں ڈرون حملوں کا سلسلہ سنہ 2004 میں شروع ہوا تھا۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان میں سنہ 2004 میں ہونے والے پہلے ڈرون حملے میں طالبان کے سربراہ نیک محمد کو ہلاک کیا گیا تھا۔
پاکستان میں سنہ 2004 سے یکم جنوری 2018 تک امریکی ڈرون طیاروں سے کل 409 حملے کیے گئے جن میں 2000 کے قریب ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ان حملوں میں کالعدم تنظیموں کے اہم قائدین کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4639 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3315 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1929 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C