شمالی ویزستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
👁️ 29 بار دیکھا گیا
شمالی ویزستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد عظیم اللہ غازی کو ہلاک کردیا۔ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھا علاقے میں سیکورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ اہل علاقہ نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہاہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل سی ٹی ڈی نےدہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ٹیم نے تھانہ خزانہ کی حدود میں آپریشن کیا، ٹیم کی پہنچتے ہی ملزمان کی جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی۔
جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے جبکہ انکے 5 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 273 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C