شمالی و جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں کیپٹن سمیت 10 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 32 بار دیکھا گیا
شمالی و جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں کیپٹن سمیت 10 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
اسلام آباد (نمائندگان ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے شدید تبادلے میں کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد ہلاک جب کہ 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا کامیابی سے محاصرہ کیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دوران آپریشن سامنے سے جوانوں کو لیڈ کرتے ہوئے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، کیپٹن کی عمر 24 سال تھی اور ان کا تعلق پنجاب کے شہر راولپنڈی سے ہے۔ انھوں نے اکتوبر 2020 میں پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا۔کیپٹن محمد اسامہ نے 4 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ انجام دیا.
آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن اپریشن جاری ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ افواج پاکستان ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔
شمالی وزیرستان سے نمائندہ ڈیلی اردو کو سیکورٹی حکام نے بتایا کہ حملے میں کیہٹن اسامہ سمیت چار اہلکار ہلاک اور دیگر چار زخمی ہوگئے۔ تاہم آئی ایس پی آر نے کیپٹن اسامہ کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
حکام نے ڈیلی اردو کو مزید بتایا ہے کہ کیپٹن نورک مدرسہ سے تپی میں واقع پوسٹ جا رہے تھے، اس دوران دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کیپٹن اسامہ سمیت 4 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔
ادھر قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے خمرنگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے گھات لگائے حملے میں دو اہلکار ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
دوسرے واقعہ میں جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں سکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور 10اہلکارشدیدزخمی ہوئے۔
تیسرے حملہ خامرنگ کے علاقے میں میں ایف سی اہلکاروں پر کیا گیا، سرکاری ذرائع کے مطابق حملے میں بم ڈسپوزل سکواڈ کے زین اور ایک ایف سی اہلکار ہلاک ہوا جبکہ حوالدار ارشد، طاہر ،اسماعیل،ہادی حسین،محمد رفاق،لانس نائیک عزیز ،نائیک رضوان ،سپاہی پپوں خان ، آفتاب اور خیال زخمی ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8859 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4633 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3312 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2481 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2212 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1927 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C