شکارپور: مسجد میں فائرنگ، پیش امام سمیت 3 افراد ہلاک
👁️ 81 بار دیکھا گیا
شکارپور: مسجد میں فائرنگ، پیش امام سمیت 3 افراد ہلاک
شکارپور (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع شکارپور میں مسجد میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں مسجد کے امام سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شکار پور کے علاقے گڑھی یاسین کے قریب گوٹھ حبیب جکھرو میں مسجد میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ مسجد میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن کی شناخت پیش امام ارشاد منگرانی، دلشاد اور شمن کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد ہی حتمی نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے لیکن تاحال کسی ملزم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C