صحافی عزیز میمن کے مبینہ قتل کی تحقیقات کے لیے ‘جے آئی ٹی’ بنانے کا فیصلہ
👁️ 66 بار دیکھا گیا
صحافی عزیز میمن کے مبینہ قتل کی تحقیقات کے لیے ‘جے آئی ٹی’ بنانے کا فیصلہ
کراچی (ڈیلی اردو) سندھ حکومت نے صحافی عزیز میمن کے مبینہ قتل کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع نوشہروفیروز کے شہر محراب پور میں گذشتہ ماہ مبینہ طور پر قتل ہونے والے نجی ٹی وی کے رپورٹر عزیز میمن کی موت کی تحقیقات جے آئی ٹی سے کرائی جائیں گی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے جے آئی ٹی کا نوٹیفکشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ سندھ پولیس نے محراب پور کے صحافی عزیز میمن کی موت کو طبعی قرار دے دیا ہے۔
سندھ پولیس نے صحافی کی موت کو طبعی قرار دے دیا
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) پولیس حیدرآباد ریجن ولی اللہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں صحافی کے قتل کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ نجی ٹی وی کے رپورٹر عزیز میمن کی موت طبعی ہے، تفتیش کے لیے کیمرہ مین حراست میں ہے۔
‘عزیز میمن کاقتل طبعی موت قراردینا ایک سازش ہے’: بھائی
دوسری جانب مقتول صحافی عزیز میمن کے بھائی حفیظ میمن نے قائمہ کمیٹی میں پیش کی گئی رپورٹ مستردکرتے ہوئے قتل کی تحقیقات جے آئی ٹی یا جوڈیشل کمیشن سے کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔
حفیظ میمن کا کہنا تھا کہ ایسی رپورٹ پیش کرکے شہید عزیز میمن کے قتل کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کا ابھی صرف ایک حصہ آیا ہے، حتمی رپورٹ آنے سے قبل عزیز میمن کی موت طبعی کیسے قرار دیدی گئی؟
مقتول صحافی کے بھائی کے مطابق حتمی رپورٹ آنے سے قبل عزیز میمن کاقتل طبعی موت قراردینا ایک سازش ہے، عزیز میمن کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C