صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کی انتہائی خفیہ دستاویزات جلد عام کی جائینگی، امریکی صدر ٹرمپ
👁️ 186 بار دیکھا گیا
صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کی انتہائی خفیہ دستاویزات جلد عام کی جائینگی، امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی) امریکہ کے وفاقی تفتیشی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے کہا ہے کہ اسے سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق 2400 نئی دستاویزات ملی ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق دستاویزات جاری کرنے کا کا حکم نامہ جاری کیا تھا اور ایف بی آئی اس پر عمل درآمد کے لیے کام کر رہا ہے۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق ایف بی آئی نے کہا ہے کہ قتل سے متعلق موجود ریکارڈ ’نیشنل آرکائیوز اینڈ ریکارڈ ایڈمنسٹریشن‘ منتقل کیا جارہا ہے۔
نیشنل آرکائیوز اینڈ ریکارڈ ایڈمنسٹریشن امریکہ کی حکومت کا وہ ادارہ ہے جو سرکاری اور تاریخی دستاویزات کی حفاظت کرتا ہے۔
ایف بی آئی سےنیشنل آرکائیوز اینڈ ریکارڈ ایڈمنسٹریشن منتقل ہونے کے بعد ان دستاویزات کو ڈی کلاسیفائی کیا جائے گا۔
دستاویزت یا ریکارڈ ڈی کلاسیفائیڈ ہونے کے بعد عوام کی اس تک رسائی ممکن ہو جاتی ہے اور کوئی بھی شہری ان دستاویزات میں موجود معلومات دیکھ سکتا ہے۔
جان ایف کینیڈی جنوری 1961 میں اقتدار سنبھالنے والے امریکہ کے 35 ویں صدر تھے جنہیں 22 نومبر 1963ء کو ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس کے دورے کے موقعے پر ایک 24 سالہ سابق امریکی فوجی ہاروی آسولڈ نے قتل کر دیا تھا۔
پولیس نے چند گھنٹوں بعد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔ صدر کینیڈی کا قتل امریکہ کی تاریخ کے متنازع اور پراسرار ترین واقعات میں سے ایک ہے۔
صدرکینیڈی کے نائب صدر لنڈن بی جانسن نے ان کی جگہ صدارت کا منصب سنبھالا تھا۔ وہ امریکی تاریخ کے واحد صدر ہیں جن کی حلف برداری جہاز میں ہوئی تھی۔
امریکہ کی وفاقی حکومت نے 1990 کی دہائی کے ابتدا میں صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق موجود تمام ریکارڈ اور دستاویزات کو نیشنل آرکائیوز اینڈ ریکارڈ ایڈمنسٹریشن میں ایک جگہ جمع کرنے کا حکم دیا تھا۔
اس کے بعد کینیڈی کے قتل سے متعلق دستیاب ریکارڈ کے بڑے حصے تک عام رسائی کی اجازت دے دی گئی تھی۔
یہ ریکارڈ میں لگ بھگ 50 لاکھ کاغذات پر مشتمل ہے تاہم محققین کا خیال ہے کہ صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق لگ بھگ تین ہزار فائلیں یا دستاویزات کے مختلف حصے ایسے ہیں جنہیں اب تک عام نہیں کیا گیا ہے۔
ایف بی آئی نے یہ نہیں بتایا کہ حال ہی میں صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق ملنے والی دستاویزات میں کیا معلومات موجود ہیں۔
صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے تھے جس میں ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی اور اٹارنی جنرل کو صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا خاکہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جینس کے دفتر کے ترجمان کے مطابق صدر کے احکامات کے تحت کلاسیفائیڈ دستاویزات کے اجرا کا ایک پلان پیش کیا جا چکا ہے۔
البتہ بیان میں اس پلان کے بارے میں مزید تفصیلات موجود نہیں ہیں کہ خفیہ معلومات کے اجرا کی ٹائم لائن کیا ہوگی یا یہ کب تک عوام کے لیے دستیاب ہوں گی۔
صدر کینیڈی کے قتل کے فوراً بعد صدر لنڈن بی جانسن نے سپریم کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس ارل وارن کو اس واقعے کی تحقیقات کی ذمے داری سونپی تھی۔
جسٹس وارن کمیشن نے 10 ماہ کی تحقیقات کے بعد 888 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا تھا کہ آسولڈ نے صدر کینیڈی کو اکیلے ہی قتل کیا اور یہ اقدام کرنے میں اسے کسی کی مدد حاصل نہیں تھی۔
حملہ آور آسولڈ کو گرفتاری کے دو دن بعد ان کی جیل منتقلی دوران ایک نائٹ کلب کے مالک جیک روبی نے پولیس کی حراست میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
گزشتہ برسوں میں عام ہونے والی دستاویزات میں یہ سامنے آ چکا ہے کہ حملہ آور لی ہاروے آسولڈ نے اس واقعے سے قبل کچھ ممالک کا دورہ کیا تھا۔
کینیڈی کے قاتل کا حملے سے دو ماہ قبل میکسیکو کا دورہ کرنا محققین کی توجہ کا خاص مرکز رہا ہے۔ اس دورے میں حملہ آور مبینہ طور پر سوویت یونین اور کیوبا کے سفارت خانوں میں بھی گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7404 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5121 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C