31/January/2026

صومالیہ سرحد پر امریکی عسکری تیاری، کینیا کا ایئر بیس جدید بنانے کا بڑا منصوبہ

👁️ 127 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
صومالیہ سرحد پر امریکی عسکری تیاری، کینیا کا ایئر بیس جدید بنانے کا بڑا منصوبہ

صومالیہ سرحد پر امریکی عسکری تیاری، کینیا کا ایئر بیس جدید بنانے کا بڑا منصوبہ

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی حکام نے کہا ہے کہ افریقی ملک کینیا میں واقع ایک ایئر بیس میں ستر ملین ڈالر کے ایک توسیعی منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ صومالیہ کی سرحد سے متصل ماندا بے کے عسکری اڈے کے رَن وے کو زیادہ بہتر اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

 

اس اڈے کو گزشتہ کئی برسوں سے الشباب کے خلاف انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے اہم مرکز کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ ماندا بے دراصل کینیا کی دفاعی افواج کا ایک اہم اڈہ ہے مگر امریکی افواج بھی اسے استعمال کرتی ہیں۔

 

امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور کینیا دونوں ہی اس عسکری اڈے کو استعمال کریں گے اور یہ دونوں ممالک کے دفاعی عزم کی علامت ثابت ہو گا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ دشمنوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اپنے مفادات کے تحفظ کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

 

کینیا اور امریکہ کے درمیان عسکری تعاون سن 2024 میں اس وقت مزید بڑھا تھا، جب سابق صدر جو بائیڈن نے کینیا کو صحارا کے جنوب میں پہلا بڑا غیر نیٹو اتحادی بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

ماندا بے ماضی میں  جنگجوؤں کے متعدد عسکری حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔ سن 2020 میں الشباب نے اس اڈے کے اندر واقع کیمپ سمبا پر حملہ کر کے تین امریکی شہریوں کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ متعدد فوجی طیارے بھی تباہ کر دیے گئے تھے۔ اس سے قبل سن 1998 میں کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارتخانوں پر القاعدہ نے حملے کیے تھے، جن میں 200 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C