ضلع کرم کے قبائل نے افغان مہاجرین کی جانب سے جائیداد پر قبضے کیخلاف احتجاجی دھرنا دیدیا
👁️ 49 بار دیکھا گیا
ضلع کرم کے قبائل نے افغان مہاجرین کی جانب سے جائیداد پر قبضے کیخلاف احتجاجی دھرنا دیدیا
پاراچنار (محمد صادق) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے قبائل نے افغان مہاجرین کی جانب سے ان کی جائیداد پر ناجائز قبضے اور تعمیرات کے خلاف احتجاجی دھرنا شروع کردیا۔
وسطی کرم کے علی شیر زئی قبائل نے شاملاتی رقبے پر افغان مہاجرین کی جانب سے ناجائز قبضے اور تعمیرات کے خلاف احتجاجی دھرنا شروع کردیا ہے۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے علی شیر زئی قبائل کے عمائدین حاجی رئیس ، حاجی عقل وزیر، حاجی طالب، تاج محمد اورکزئی اور دیگر عمائدین نے کہا کہ ان کے شاملاتی رقبے پر افغان مہاجرین آباد کاری کررہے ہیں اور مہاجرین کی جانب سے ناجائز تعمیرات کا سلسلہ گذشتہ بیس سالوں سے جاری ہے۔
عمائدین نے کہا کہ انہوں نے اس ناجائز تعمیرات کو روکنے کیلئے تمام متعلقہ حکام تک اپنی فریاد پہنچائی جس پر چھ مہینے قبل اے سی سنٹرل کرم اور تحصیلدار اس سلسلے میں اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی مگر تاحال کسی قسم کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے جس کے باعث وہ احتجاجی دھرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ عمائدین نے کہا کہ وہ کسی صورت بھی اپنے زمینوں پر افغان مہاجرین کی آباد کاری قبول نہیں کریں گے۔
عمائدین نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ ان کی زمینوں پر ناجائز قبضے اور تعمیرات کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھائیں اور ان کے تعمیر شدہ گھروں کو مسمار کیا جائے، بصورت دیگر وہ سنٹرل کرم سے پیدل مارچ کرتے ہوئے پاراچنار میں ڈی سی کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C