طالبان پر اب تک 72 ماورائے عدالت ہلاکتوں کا الزام ہے؛ اقوامِ متحدہ کو تشویش
👁️ 31 بار دیکھا گیا
طالبان پر اب تک 72 ماورائے عدالت ہلاکتوں کا الزام ہے؛ اقوامِ متحدہ کو تشویش
نیو یارک (ڈیلی اردو/اے ایف پی) اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ طالبان کے اگست میں ملک پر کنٹرول کے بعد سے اب تک مصدقہ طور پر 100 سے زائد ماورائے عدالت ہلاکتوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کی ڈپٹی چیف ندا النصحیف نے کہا ہے کہ وہ طالبان کی جانب سے اقتدار میں آنے کے بعد عام معافی کے اعلان کے باوجود ماورائے عدالت ہلاکتوں کی اطلاعات کے باعث تشویش میں ہیں۔
#Ukraine: Deputy UN Human Rights Chief @NadaNashif highlights key recommendations towards improving the human rights situation through fostering civic space by promoting fundamental freedoms and enhancing inclusive & meaningful public participation: https://t.co/CZBtY91T85 pic.twitter.com/r4hhceKtEU
— UN Human Rights (@UNHumanRights) December 15, 2021
انہوں نے منگل کو انسانی حقوق کی کونسل سے خطاب میں کہا کہ “اگست سے نومبر کے درمیان ہمیں ایک سو سے زائد قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے اہلکاروں اور سابقہ حکومت سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں۔ جن میں سے 72 ہلاکتوں کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ یہ مبینہ طور پر طالبان کے ہاتھوں ہوئی ہیں۔
ندا النصحیف کے بقول کئی واقعات میں مقتولین کی لاشوں کو چوک چوراہوں میں لٹکایا گیا جس سے آبادی کے بڑے حصے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
دوسری جانب طالبان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان عبدالقہر بلخی نے سابق انتظامیہ کے اہلکاروں پر مظالم کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ طالبان حکومت عام معافی کے اعلان پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ عام معافی کے اعلان کے برخلاف عمل پر کارروائی کی جائے گی اور اس قسم کے واقعات کی مکمل تفتیش کی جائے گی تاہم غیر مصدقہ افواہوں پر توجہ نہیں دینی چاہیے۔
ندا النصحیف نے افغانستان کی صورتِ حال پر اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی چیف مشیل بیچلٹ کو منگل کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ طالبان کے مخالف گروہ داعش خراسان کے بہت سے جہادی بھی گزشتہ دنوں میں مارے گئے ہیں۔
مشیل بیچلٹ کے مطابق ننگرہار صوبے میں پچاس سے زیادہ افراد کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا تعلق داعش خراسان سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ ان علاقوں میں عوامی طور پر پھانسی، سر قلم کرنے اور عوامی طور پر لاشوں کے دکھانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی بدھ کو سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں بھی الزام لگایا گیا ہے کہ طالبان نے نسلی اور مذہبی اقلیتوں کے ارکان، سابقہ افغان فوجیوں اور مبینہ طور پر سابق حکومت کے ہمدردوں کو جولائی اور اگست کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا ہے جب کہ اس دوران بعض ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔
ادارے کے مطابق ان ہلاکتوں کے بارے میں تفصیلات موجود نہیں ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق دو کروڑ تیس لاکھ سے زائد افغان شہری، جو ملک کی تقریباً آدھی آبادی بنتی ہے آئندہ سردی کے مہینوں میں خوراک کی شدید قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2467 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C