طالبان کا افغانستان پر قبضہ: امریکا نے افغان مرکزی بینک کے 9.5 بلین ڈالر منجمد کر دیے
👁️ 112 بار دیکھا گیا
طالبان کا افغانستان پر قبضہ: امریکا نے افغان مرکزی بینک کے 9.5 بلین ڈالر منجمد کر دیے
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے فنڈز تک طالبان کی رسائی روکنے کے لیے اپنے بینکوں میں افغان حکومت کے 9 ارب 50 کروڑ ڈالر کی مالیت کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی خزانہ کی سیکرٹری جینٹ ییلن اور محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول کے اہلکاروں نے امریکا میں موجود افغان حکومت کے اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت امریکی بینکوں میں افغان حکومت کے 9 9.5 بلین ڈالر کے اثاثہ جات منجمد کر دیئے گئے۔
افغان حکومت کے اربوں ڈالر کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا فیصلہ طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد کیا گیا ہے۔
بائیڈن انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ افغان حکومت کے امریکا میں موجود کسی بھی مرکزی بینک کے اثاثوں تک طالبان کو رسائی نہیں دی جائے گی۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ کی جانب سے یہ اقدام وائٹ ہاؤس کی ہدایت پر بھی کیا گیا ہے جس کی منظوری صدر جوبائیڈن نے دی۔ بائیڈن انتظامیہ طالبان پر دباؤ ڈالنے کے لیے دیگر اقدامات پر بھی غور کر رہی ہے۔
تاہم ماہرین نے نشاندہی کی ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کو اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے نئے حکم نامے کی کوئی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ طالبان پہلے ہی 11 ستمبر 2001 کے دہشت گرد حملوں کے بعد منظور کیے گئے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت مالی فوائد حاصل کرنے کی پابندیوں کا شکار ہیں۔
دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے کابل جانے والی ڈالرز کی شپ منٹس کو روک دیا ہے۔ اس حوالے سے افغانستان کے مرکزی بینک کے صدر اجمل احمدی نے بھی 3 روز قنل ٹوئٹ کی تھی کہ ڈالرز کی امریکا سے کابل آمد کو روک دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کا ایران سے معاہدے کا امکان مسترد، جے ڈی وینس کو مذاکرات کے بجائے ڈیموکریٹ ریاستوں پر توجہ دینے کی ہدایت
12/November/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
مستونگ : سکیورٹی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں تین حملہ آور ہلاک
12/November/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : بندکورائی پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، شہریوں کی بڑی تعداد مدد کے لیے پہنچ گئی
12/November/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
لکی مروت : پولیس کی کارروائی کے دوران دو مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے
12/November/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
کرم : دہشتگردوں کے زیرِ زمین ٹھکانوں کا صفایا، سات سرنگیں تباہ اور بھاری اسلحہ برآمد
12/November/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
خیبر: پولیس کی کارروائی، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر سیف اللہ مارا گیا؛ دو اہلکار زخمی
12/November/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26461 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15688 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11989 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9365 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7631 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5623 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C