طالبان کو منجمد فنڈ جاری کیے جانے کا فوری امکان نہیں، وائٹ ہاؤس
👁️ 102 بار دیکھا گیا
طالبان کو منجمد فنڈ جاری کیے جانے کا فوری امکان نہیں، وائٹ ہاؤس
واشنگٹن ڈی سی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر 10 ارب ڈالر کی رقوم طالبان کو جاری کرنے کا کوئی فوری اقدام زیر غور نہیں ہے، اس رقم کو 15 اگست کو طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد منجمد کر دیا گیا تھا۔
معمول کی روزانہ بریفنگ کے دوران پریس سیکرٹری جین ساکی نے پیر کی شام اخبار نویسوں کو بتایا کہ ”ان اثاثوں تک رسائی نہ ملنے کی کئی ایک وجوہات ہیں”۔
Tune in for a briefing with Press Secretary Jen Psaki. https://t.co/KNz632Ub3N
— The White House (@WhiteHouse) December 14, 2021
انھوں نے کہا کہ یہ ایک ”پیچیدہ معاملہ ہے”، اور یہ کہ،انتظامیہ ”بہت باریک بینی کے ساتھ اور اتحادیوں اور شراکت داروں سے رابطے میں رہ کر اس کا جائزہ لیتی رہتی ہے”۔
افغان وزیر خارجہ، امیرخان متقی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے ساتھ ایک انٹرویو میں امریکہ اور دیگر ملکوں سے مطالبہ کیا تھا کہ افغانستان کے منجمد اربوں ڈالر جاری کیے جائیں، یہ کہتے ہوئے کہ ”غیر مستحکم افغانستان کسی کے مفاد میں نہیں ہو گا”۔
ساکی نے کہا کہ ان رقوم کے معاملے میں ایک مسئلہ یہ لاحق ہے کہ 11 ستمبر 2001ء کے دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین نے قانونی چارہ جوئی کر رکھی ہے، جس سلسلے میں طالبان کے خلاف فیصلوں کا امکان موجود ہے۔
بقول ساکی، ”اس قانونی کارروائی کو صرف نظر نہیں کیا جا سکتا، جس کی وجہ سے عارضی طور پر ان رقوم کے حوالے سے تعطل کا معاملہ درپیش رہا ہے، یا کم ازکم اس سال کے اواخر تک اور شاید اس سے کہیں آگے تک یہی صورت حال رہے”۔
ایک اور خبر کے مطابق اگست میں طالبان کے ملک کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سابق افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد اہل کاروں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
رائٹرز نے منگل کے روز جنیوا سے اقوام متحدہ کے ذرائع سے خبر دی ہے کہ ان میں سے زیادہ تر ہلاکتیں سخت گیر اسلام نواز گروپ کے ہاتھوں ہوئی ہیں، جو کم عمر لڑکوں کو بھرتی کر رہا ہے اور خواتین کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔
عالمی ادارے کے انسانی حقوق کی معاون ہائی کمشنر، ندا النشیف نے مزید کہا ہے کہ داعش خراسان سے تعلق رکھنے والے کم از کم 50 مشتبہ ارکان کو پھانسیاں دی گئیں یا ان کے سر قلم کیے گئے۔ داعش خراسان طالبان کا نظریاتی مخالف ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اگست سے اب تک کم از کم آٹھ سرگرم افغان کارکنوں اور دو صحافیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی کونسل کی اہل کار نے بتایا کہ عالمی ادارے کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ 59 افراد کو غیر قانونی طور پر زیر حراست رکھا گیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ”افغان ججوں، استغاثہ اور وکلا، خاص طور پر قانونی پیشوں سے وابستہ خواتین کے تحفظ کا معاملہ پریشانی کا باعث ہے”۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8830 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C