طالبان کو پروٹوکول دینا سفارتی اُصولوں کے خلاف ہے: افغان حکومت
👁️ 128 بار دیکھا گیا
طالبان کو پروٹوکول دینا سفارتی اُصولوں کے خلاف ہے: افغان حکومت
کابل (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) افغان حکومت نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے طالبان کے وفد کو دیے گئے پروٹوکول پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے دورے افغان امن عمل کے لیے سود مند ثابت نہیں ہوسکتے۔ افغان طالبان کا وفد 4 روزہ دورے پر پاکستان آیا ہے، انہوں نے بدھ کے روز وزیراعظم عمران اور شاہ محمود قریشی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق افغان صدارتی محل (ارگ) کے ترجمان صدیق صدیقی نے جمعرات کو کابل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان ایک دہشت گرد گروہ ہے اور ان کا اس طرح استقبال کرنا ملکوں کے درمیان سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
سفر هیئتی از گروه #طالبان به پاکستان و شیوه پذیرایی از آنها، موجب نارضایتی کابل شده. دولت #افغانستان در واکنش به این دیدار گفته میزبانی از طالبان، بر خلاف تمام اصول روابط بین کشورها است و به روند #صلح کمکی نخواهد کرد.
گزارش از رویین رهنوش: pic.twitter.com/XXLf7LT25e— BBC NEWS فارسی (@bbcpersian) October 3, 2019
صدارتی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیرخارجہ نے پروٹوکول کے ساتھ ان کا استقبال کیا، ایک ایسے گروہ کا، جو آج بھی تشدد پسند ہیں۔ یہ ملکوں کے درمیان سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
امریکہ، طالبان مذاکرات کے تعطل کے بعد طالبان کا یہ چوتھا غیرملکی دورہ ہے اور اس سے پہلے وہ روس، ایران اور چین کا دورہ کرچکے ہیں۔ افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11796 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9098 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7383 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5063 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C