طالبان کی پابندیوں سے بچ کر 5 افغان خواتین فرانس پہنچ گئیں
👁️ 191 بار دیکھا گیا
طالبان کی پابندیوں سے بچ کر 5 افغان خواتین فرانس پہنچ گئیں
پیرس (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) فرانسیسی عہدیدار کے مطابق پیر کے روز پانچ ایسی خواتین فرانس پہنچ گئیں جنہوں نے طالبان کے خوف سے بارہا فرانس آنے کی درخواست کی تھی اور یہ بھی کہا تھا کہ فرانس انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایسا راستہ فراہم کرے کہ جو خواتین عام زندگی میں پابندیوں کا شکار ہیں وہ افغانستان سے نکل سکیں۔
اگست 2021 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے طالبان حکام نے خواتین پر بہت طرح کی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ افغانستان میں خواتین کی تعلیم، گھر سے باہر ملازمتوں، پارکوں، جمنیزیم میں جانے اور بغیر محرم کے سفر کرنے پر پابندی کے احکامات نے افغان خواتین کے لیے ہر طرح کے مواقعے تقریباً ختم کر دیے ہیں۔
ان پر اقوامِ متحدہ کے اداروں اور دیگر غیر سرکاری تنظیمو٘ ں کے ساتھ کام کرنے پر بھی پابندی ہے اور ہزاروں خواتین کو سرکاری ملازمتوں سے نکال دیا گیا ہے۔
اور یہی وجہ ہے کہ افغان خواتین اپنا وطن چھوڑ کر دیگر ملکوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
فرانس میں امیگریشن اتھارٹی کے سربراہ ددئیے لیشی نے بتایا ہے کہ ایک صدارتی حکم کے تحت ایسی خواتین پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جنہیں افغان معاشرے میں اہم حیثیت رکھنے یا مغرب کے ساتھ رابطوں کے باعث طالبان سے خطرات لاحق ہیں۔
لیشی نے بتایا،” آج پہنچنے والی یہ پانچ خواتین انہیں میں سے ہیں۔”
ان میں ایک یونیورسٹی کی سابق ڈائریکٹر ہیں، ایک کسی این جی اوز کی سابق کنسلٹینٹ، ٹی وی کی ایک سابق میزبان اور ایک کابل کے ایک خفیہ اسکول کی ٹیچر ہیں۔
ایک خاتون کے ہمراہ تین بچے بھی ہیں۔
یہ خواتین 2021 میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد ان لوگوں میں شامل نہیں ہو سکی تھیں جنہیں طیاروں کے ذریعے افغانستان سے نکالا جا رہا تھا۔
تب وہ بھاگ کر پاکستان چلی گئی تھیں جہاں انہیں عارضی پناہ دے دی گئی تھی۔
لیشی نے بتایا کہ فرانسیسی حکام نے انہیں وہاں سے نکالنے کے انتظامات کیے۔
فرانس پہنچنے کے بعد ان کا اندراج پناہ کی درخواست کرنے والوں میں کر دیا جائے گا اور لیشی کے مطابق جب تک ان کی پناہ گزین کی حیثیت کے لیے درخواستوں پر کارروائی ہو گی انہیں پناہ کے متلاشی کا اسٹیٹس دے کر رہائش مہیا کی جائے گی۔
ویزہ حاصل کرنے میں دشواری
فرانسیسی عہدیدار لیشی نے بتایا کہ اسی طرح دیگر ایسی خواتین کو بھی نکال لیا جائے گا جو ایسے ہی عہدوں پر فائز رہی ہیں۔
ڈیلفین رولیٹ فرانس میں ٹیرا ڈیلزیلا نامی این جی اوز کی سربراہ ہیں جو پناہ گزینوں کے لیے کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان خواتین کو فرانس لانا ” کسی سیاسی فیصلے کا نتیجہ نہیں ہے” بلکہ ان کے ویزے حاصل کرنے کے لیے” سخت جدو جہد کرنی پڑی ہے۔”
فرانس لائی جانے والی یہ افغان خواتین ابتداء میں رولیٹ کی تنظیم کے تحت چلنے والے خواتین کے ایک سینٹر میں رہیں گی۔ یہ سینٹر مہینوں سے ایسی افغان خواتین کو فرانس لانے کے لیے کام کرتا رہا ہے جنہیں ان پانچ خواتین جیسی مشکلات کا سامنا ہے۔
رولیٹ نے کہا ہے کہ ایسی سینکڑوں افغان خواتین پاکستان میں “چھپی” ہوئی ہیں۔
فرانس کے صدر ایمینوئیل میکراں نے 2021 کے وسط میں وعدہ کیا تھا کہ “فرانس افغانوں کا ساتھ دے گا۔”
فرانس کے حکام کا کہنا ہے کہ تب سے اب تک تقریباً 16 ہزار لوگوں کو افغانستان سے نکالا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 301 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 381 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3513 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C