طورخم بارڈر: پاکستانی اور افغان طالبان فورسز کے درمیان فائرنگ، ایک شخص ہلاک، متعدد اہلکار زخمی
👁️ 161 بار دیکھا گیا
طورخم بارڈر: پاکستانی اور افغان طالبان فورسز کے درمیان فائرنگ، ایک شخص ہلاک، متعدد اہلکار زخمی
پشاور + اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے/ڈی پی اے) پاکستانی اور افغان طالبان فورسز کے درمیان طورخم کی سرحدی گزرگاہ پر اتوار اور پیر کی درمیانی شب فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ یہ بات پاکستانی حکام کی جانب سے بتائی گئی ہے۔
سول انتظامیہ اور پولیس حکام نے اس فائرنگ سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے تین اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ البتہ سرکاری طور پر باضابطہ کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لنڈی کوتل کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔
طورخم کے سول عہدیداروں نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے شروع ہوتے ہی بھگدڑ سے ایک معمر شخص کو دل کا دورہ پڑا جس سے اس کی موت ہوئی۔ ہلاک ہونے والا شخص ڈرائیور تھا۔
افغانستان کی حدود میں فائرنگ سے ہونے والے نقصان کے بارے میں تفصیلات موصول نہیں ہوئیں۔ تاہم افغانستان کے پاکستان سے ملحقہ صوبے ننگرہار میں طالبان نے تصدیق کی ہے کہ اتوار کی رات سے پیر کی صبح تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
طورخم میں موجود ذرائع کا کہنا تھا کہ پیر کی صبح بھی فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ تاہم بعد میں خاموشی چھا گئی۔
پولیس اور انتظامی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد اب طورخم میں مکمل خاموشی ہے۔ سرحدی گزر گاہ طورخم میں 21 فروری سے موجود ٹرک ڈرائیوروں سمیت زیادہ تر افراد سرحدی قصبے لنڈی کوتل منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
سرکاری طور پر فائرنگ کے تبادلے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ البتہ ضلع خیبر کے انتظامی اور پولیس حکام اس کی تصدیق کر رہے ہیں۔
مقامی صحافی مہراب آفریدی نے فائرنگ کے تبادلے کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان سے فائر کیا جانے والا ایک مارٹرگولہ طورخم کے گاؤں باچا مینہ میں ایک گھر پر گرا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم اس سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا۔
وائس آف امریکہ سے گفتگو میں مہراب آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ اس گاؤں سے بہت سے افراد جان بچانے کے لیے قریبی دیہات میں نقل مکانی کر رہے ہیں۔
وائس آف امریکہ کی افغان سروس کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں صوبائی حکام نے گزشتہ رات طالبان اور پاکستانی سرحدی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع دی ہے جس میں مبینہ طور پر ایک ٹرک ڈرائیور ہلاک اور پاکستان کے حدود میں ایف سی کے اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
افغانستان کے سرکاری خبر رساں ادارے ’باختر‘ نے طالبان کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستانی سرحدی فورسز نے طالبان کے سیکیورٹی اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ سرحد کے قریب ایک فوجی مرکز تعمیر کر رہے تھے جس کے نتیجے میں فریقین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
طورخم میں موجود عہدیداروں کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب ساڑھے بارہ بجے شروع ہوا تھا اورابتدائی طور پر آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔ اس دوران دونوں جانب سے جدید ہتھیار استعمال کیے گئے ۔
خیال رہے کہ طورخم کی سرحدی گزرگاہ گزشتہ 11 دنوں سے بند ہے، اور اس کی بندش کی وجہ افغانستان کی طرف سے نئی بارڈر پوسٹ کی تعمیر کے سبب پیدا ہونے والا تنازعہ ہے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق طورخم کی سرحدی گزرگاہ پر فائرنگ کے اس تبادلے میں دونوں جانب سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
طورخم اور چمن اہم سرحدی گزرگاہیں
دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان طورخم کی یہ سرحدی گزرگاہ اور جنوب مغرب میں چمن کی سرحدی گزرگاہ پہلے بھی کئی مرتبہ بند ہو چکی ہے، جس کی زیادہ تر وجہ جان لیوا فائرنگ کے واقعات بنتے ہیں۔ یہ دونوں سرحدی گزرگاہیں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت اور لوگوں کی آمد ورفت کے لیے انتہائی اہم ہیں۔
ایک پاکستانی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ طالبان سکیورٹی فورسز نے پیر کو علی الصبح خودکار ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا نشانہ پاکستانی سرحدی پوسٹ تھی۔ اس اہلکار کے مطابق پاکستانی فورسز نے بھی اس کا جواب دیا۔
کابل میں طالبان حکومت کی طرف سے فائرنگ کے اس تبادلے کے حوالے سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
طورخم سرحد کی بندش کی وجہ سے سرحد کی دونوں جانب ہزاروں ٹرک اور دیگر گاڑیاں جمع ہیں اور شدید سردی کے موسم میں لوگ اس صورتحال میں پھنسے ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8815 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4525 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1883 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C