عارضی جنگ بندی کے بعد غزہ میں امدادی ٹرک داخل؛ اسرائیلی ٹینکس بھی پیچھے ہٹنے لگے
👁️ 65 بار دیکھا گیا
عارضی جنگ بندی کے بعد غزہ میں امدادی ٹرک داخل؛ اسرائیلی ٹینکس بھی پیچھے ہٹنے لگے
تل ابیب (ڈیلی اردو/اے پی/رائٹرز/وی او اے) اسرائیل اور حماس کے درمیان چار روزہ عارضی جنگ بندی پر جمعے کی صبح سے عمل درآمد شروع ہو گیا ہے جس کے بعد رفح کراسنگ سے امدادی ٹرک جنوبی غزہ میں داخل ہو رہے ہیں۔
عارضی جنگ بندی کے دوران یرغمالوں اور قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق عارضی جنگ بندی کے بعد شمالی غزہ سے اسرائیلی ٹینک بھی پیچھے ہٹتے دیکھے گئے ہیں جب کہ سیز فائر کے آغاز کے بعد فضائی بمباری، راکٹ حملے اور دوبدو لڑائی کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں بڑی تعداد میں لوگ پناہ گاہوں اور گھروں سے باہر نکلے جس کی وجہ سے سڑکوں پر رش ہے۔
قطر، امریکہ اور مصر کی کوششوں کے بعد فریقین کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر جمعرات کی صبح سے عمل درآمد ہونا تھا تاہم اسرائیل کی قومی سلامتی کے مشیر ساخی اینگبی نے معاہدے پر عمل آمد میں ایک دن کی تاخیر کا اعلان کیا تھا اور اس کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی تھی۔
تنازع میں ثالث کا کردار ادا کرنے والے ملک قطر کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان قیدیوں اور یرغمالیوں کی فہرستوں کا تبادلہ بھی ہو چکا ہے۔
قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کے مطابق حماس کے قبضے میں موجود 13 خواتین اور بچوں کو پہلے مرحلے میں جمعے کی دوپہر چھوڑا جائے گا۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس کے بدلے اسرائیل اپنی قید میں موجود کتنے فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ہر یرغمالی کے بدلے تین فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
معاہدے کے تحت چار روزہ جنگ بندی کے دوران حماس 50 یرغمالیوں کو جب کہ اسرائیل 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ رہائی پانے والوں میں خواتین اور 19 برس سے کم عمر بچے شامل ہوں گے۔
ترجمان قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق غزہ میں جلد امداد پہنچنا بھی شروع ہو گی اور امید ہے کہ یہ معاہدہ تشدد کے خاتمے کا باعث بنے گا۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ میں فوجی اہلکار جنگ بندی لائن کے اندر موجود رہیں گے۔ تاہم انہوں نے اسرائیلی فوجیوں کی پوزیشن کی وضاحت نہیں کی۔
حماس نے بھی کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ تمام محاذوں پر اسرائیلی فورسز کے ساتھ عارضی جنگ بندی رہے گی۔
عارضی جنگ بندی کے لیے معاونت کرنے والے ملک مصر کا کہنا ہے کہ رفح کراسنگ سے جنگ بندی کے دوران غزہ میں یومیہ ایک لاکھ 30 ہزار لیٹر ڈیزل اور گیس کے چار ٹرکس پہنچیں گے اور اس کے علاوہ امدادی سامان کے 200 ٹرک بھی روزانہ غزہ روانہ ہوں گے۔
دوسری جانب اسرائیل نے جمعرات کی شام وسطی غزہ کے نصیرت کیمپ میں رہائشی عمارت پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری ساتویں ہفتے میں داخل ہو گئی ہے اور اس کے نتیجے میں اب تک 13 ہزار 300 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ حماس نے سات اکتوبر کو اسرائیل پر غیر متوقع حملہ کر کے اسرائیلی حکام کے مطابق 1200 افراد کو ہلاک اور 240 کے قریب لوگوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔
حماس کے حملے کے بعد اسرائیل نے اعلانِ جنگ کرتے ہوئے غزہ پر کارروائی کا فیصلہ کیا اور اس کے لیے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے جنگی کابینہ بھی تشکیل دی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 22 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 12 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C