عراقچی کے 12 علاقائی وزرائے خارجہ سے رابطے، خطے کی سلامتی بیرونی طاقتوں کے بجائے علاقائی ممالک کے ہاتھ میں دینے پر زور
👁️ 114 بار دیکھا گیا
عراقچی کے 12 علاقائی وزرائے خارجہ سے رابطے، خطے کی سلامتی بیرونی طاقتوں کے بجائے علاقائی ممالک کے ہاتھ میں دینے پر زور
تہران (ڈیلی اردو) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 12 ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں، جن میں مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال، امریکہ اور اسرائیل کے اقدامات اور خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق ان رابطوں میں عمان، مصر، اردن، سعودی عرب، قطر، قبرص، ترکیہ، کویت، متحدہ عرب امارات، تیونس، عراق اور پاکستان کے وزرائے خارجہ شامل تھے۔ عراقچی نے کہا کہ گفتگو کے دوران انہوں نے ایران کا مؤقف پیش کرتے ہوئے قومی خودمختاری کے احترام، دھمکیوں اور جارحیت کے خاتمے اور خطے کے معاملات میں بیرونی مداخلت سے گریز کی ضرورت پر زور دیا۔
عراقچی نے کہا کہ ایران اپنی قومی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ان کے بقول خطے کے ممالک کو چاہیے کہ وہ مشترکہ مشاورت کے ذریعے اپنے سلامتی کے انتظامات تشکیل دیں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے کشیدگی یا عدم استحکام میں اضافہ ہو۔
علاقائی سفارتی رابطوں میں تیزی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے قطر کی ثالثی میں کوششیں جاری ہیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واشنگٹن اور تہران کے درمیان جوہری پروگرام، پابندیوں اور آبنائے ہرمز کی صورتحال سمیت متعدد معاملات پر اختلافات برقرار ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی 7 نومبر کو ایران کے قریب جزیرہ قشم کے علاقے میں ایرانی فضائی دفاعی نظام کے خلاف محدود حملوں کی تصدیق کی ہے، جس سے خطے میں مزید کشیدگی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں، قشم جزیرے پر چار دھماکوں کی اطلاع
09/November/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران کے خلاف ’آپریشن آئرن گیٹ‘ کا آغاز، امریکی ناکہ بندی کا دائرہ زمینی سرحدوں اور بحیرہ کیسپیئن تک بڑھانے کا اعلان
09/November/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران پر دوبارہ حملوں کا امکان کم ہے، مذاکرات میں پیش رفت ہوئی تو جنگ سے گریز کریں گے: ٹرمپ
09/November/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
امریکا نے دوبارہ جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، ایران کی سخت وارننگ
09/November/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ٹانک میں سنائپر فائرنگ سے ایف سی اہلکار فضل خالق ہلاک
08/November/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
امریکی دفاعی سازوسامان کی ریورس انجینیئرنگ جاری ہے، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ
08/November/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26457 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15684 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11985 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9354 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7603 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5608 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C