عراقی سائنسدان داعش کا کیمیائی بم ساز بن گیا، بموں کی تیار میں مدد کا اعتراف
👁️ 171 بار دیکھا گیا
عراقی سائنسدان داعش کا کیمیائی بم ساز بن گیا، بموں کی تیار میں مدد کا اعتراف
عراق (ویب ڈیسک) عراق میں زیر حراست ایک کیمیائی سائنسدان نے داعش کے ایک انتہائی خطرناک گروپ کے ساتھ کام کرنے اور تنظیم کو کیمیائی بموں کی تیاری میں مدد فراہم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 49 سالہ سلیمان العفاری عراقی حکومت کے ایک اہم محمکہ میں سرکاری ملازم تھا مگر 2014ء کو اس نے موصل میں قبضہ کرنے والی داعش کا ساتھ دیا۔ اس نے داعش کو پیش کش کی کہ وہ اسے اپنے ساتھ ملازمت پر رکھیں، وہ داعشی دہشت گردوں کو کیمیائی گیس کے ذریعے بم بنانے میں مدد فراہم کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 49 سال کی عمر میں سلیمان العفاری نے داعش کے ساتھ کام شروع کیا اور مسلسل 15 مہینوں تک داعش کو مہلک کیمیائی گیس کی مدد سے بم بنا کردیتا رہا۔
امریکی فوج نے سلیمان العفاری کو 2016ء میں گرفتار کرلیا اور اس پر داعش کے ساتھ تعاون کے الزام میں مقدمہ چلایا۔ عراق کی عدالت نے اسے داعش سے تعاون کے الزام میں سزائے موت کی سزا سنا دی ہے اور وہ اب اربیل جیل میں سزائے موت پرعمل درآمد کا منتظر ہے۔
گرفتاری کے بعد تفتیش کاروں کے سامنے بیان دیتے ہوئے سلیمان العفاری نے داعش کے ساتھ تعاون کا جواز پیش کرنے کے لیے کہا کہ جب داعش کے دہشتگردوں نے موصل پر قبضہ کرکے وہاں اپنی حکومت قائم کرلی تو تنظیم کے ساتھ تنخواہ کے لیے کام کرنا اس کی مجبوری بن گئی تھی۔ اگر وہ داعش کے ساتھ کام نہ کرتا اسے ان سے مار دیا جاتا۔
العفاری ان قلیل افراد میں سے ایک ہے جنہوں نے داعش کے ساتھ کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری میں مدد کی۔ تاہم وہ اس اعتبار سے بدقسمت ہے کہ اسے زندہ پکڑ لیا گیا۔ دوران تفتیش اس نے اعتراف کیا کہ وہ ‘سیرین’ گیس کی مدد سے کیمیائی بم بنانے میں داعش کی مدد کرتا رہا۔ یہ مہلک گیس پہلی عالمی جنگ کے دوران استعمال کی گئی تھی جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3441 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C