عراق: بغداد میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملے
👁️ 57 بار دیکھا گیا
عراق: بغداد میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملے
بغداد (ڈیلی اردو) عراقی دارالحکومت کے نہایت حساس علاقے میں نامعلوم جانب سے 2 راکٹ داغے گئے ہیں جن میں سے ایک امریکی سفارت خانے کے نہایت نزدیک گرا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے کو دو راکٹ حملوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم صرف ایک راکٹ سفارت خانے کے نزدیک پہنچ سکا۔ راکٹ حملے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم امریکی سفارت خانے کے عملے نے ان حملوں کا ذمہ دار ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسند تنظیم حاشد الشابی کو ٹھہرایا ہے۔ یہ تنظیم عراق کی موجودہ حکومت کی حامی حماعت سمجھی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس کے اوائل میں بغداد ایئرپورٹ پر امریکی حملے میں ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد سے عراق میں امریکی تنصیبات اور سفارت خانے کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جنوری میں بھی امریکی سفارت خانے پر اسی طرح کا حملہ کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8833 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2101 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C