عراق: بغداد میں امریکی فضائی اڈے پر ڈرونز اور راکٹ حملے
👁️ 29 بار دیکھا گیا
عراق: بغداد میں امریکی فضائی اڈے پر ڈرونز اور راکٹ حملے
بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے دارالحکومت بغداد میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متصل امریکی فوجی اڈے پر دو ایسے ڈرونز داغے گئے جن پر ’قائد قاسم سلیمانی کا انتقام‘ لکھا ہوا تھا جب کہ 4 راکٹس بھی مارے گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بغداد کے عالمی ہوائی اڈے پر امریکی فوجیوں کے زیر استعمال حصے میں دو ڈرونز اور 4 راکٹس سے حملہ کیا گیا جس کے بعد سائرن کی آوازیں گونجنے لگیں اور جوابی کارروائی کے لیے اتحادی فواج کے ہیلی کاپٹرز نے فضا میں گشت شروع کردیا۔
ڈرونز اور راکٹ حملے سے امریکی فوجی اڈے کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا۔ حملے کے وقت درجنوں امریکی فوجی اہلکار موجود تھے تاہم کوئی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈرونز پر ’’قائد قاسم سلیمانی کا انتقام‘‘ لکھا ہوا تھا۔
دوسری جانب اس حملے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایران کے حمایت یافتہ مسلح تنظیم “ابابیل بریگیڈز” کے جنگجوؤں کو امریکی اڈے پر ڈرون حملے کی تیاری کرتے دکھایا گیا ہے جب کہ وہ آپس میں گفتگو کے دوران حملے کو قاسم سلیمانی کا انتقام قرار دے رہے تھے۔
#سرايا_ابابيل تنشر فيديو لعملية استهداف قاعدة فيكتوريا قرب مطار بغداد بالطائرات المسيرة #لن_نبقيهم #صفعات_الثائرين #يد_القصاص pic.twitter.com/QS3y9yMAz0
— سومري #313 (@S22_313) January 7, 2022
عراقی میڈیا کے مطابق ڈرونز کو جوابی کارروائی میں دفاع نظام نے مار گرایا تاہم 4 راکٹس امریکی فوجی اڈے کے احاطے میں گرے جس سے معمولی نقصان ہوا ہے۔
ایران کی حمایت یافتہ تنظیم “ابابیل بریگیڈز” نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرونز اور راکٹس حملے پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی اور پاپولر موبیلائزیشن فورسز کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کے امریکی حملے میں قتل کی دوسری برسی کے موقع پر انتقاماً کیے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C