عراق: قانونی ترمیم کیخلاف یزیدی رکن پارلیمنٹ کا احتجاج، مذاہب کو "طوائف" قرار دینے کی کوشش مسترد
👁️ 246 بار دیکھا گیا
عراق: قانونی ترمیم کیخلاف یزیدی رکن پارلیمنٹ کا احتجاج، مذاہب کو "طوائف" قرار دینے کی کوشش مسترد
بغداد (ڈیلی اردو) یزیدی (ایزدی) رکن پارلیمنٹ فیان دخیل نے پیر کے روز مسیحی، یزیدی اور صابئہ مندائی مذاہب کے اوقاف سے متعلق قانون میں مجوزہ ترمیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے "ادیان" کے بجائے "طوائف" قرار دینے کی کوشش کو مسترد کر دیا اور واضح کیا کہ اس ترمیم کو کسی صورت منظور نہیں ہونے دیا جائے گا۔
اپنے بیان میں فیان دخیل نے کہا کہ ’’بعض چرچ رہنماؤں نے آئین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے قانون میں ایسی ترمیم پیش کی ہے جس کے ذریعے مسیحی، یزیدی (ایزدی) اور صابئہ مندائی مذاہب کو محض طوائف قرار دیا جا رہا ہے، حالانکہ یہ ادیان اپنی حیثیت میں مکمل ہیں۔ ہم اپنے وجود کو طوائف کی اصطلاح میں محدود کیے جانے کو کسی طور قبول نہیں کریں گے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’یزیدی آبادی کی تعداد مسیحیوں سے کہیں زیادہ ہے، اس کے باوجود اس متنازعہ مسودے کو صدرِ مملکت کو بھیجا گیا ہے، جنہوں نے تاحال اس پر کوئی مؤقف اختیار نہیں کیا اور نہ ہی اس کی آئین سے متصادم شقوں کو رد کیا ہے۔‘‘
فیان دخیل نے مزید بتایا کہ ’’اس تجویز میں یہ بھی شامل ہے کہ ’یہودی طائفہ‘ کو تسلیم کیا جائے، حالانکہ عراق میں ان کی موجودگی صفر کے برابر ہے، جبکہ یزیدی اور صابئہ مندائی آبادی لاکھوں میں ہے۔‘‘
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ’’ایک مستحکم قانون میں ایسی ترمیم کی آخر کیا ضرورت ہے جس کے ذریعے کچھ شقیں شامل یا حذف کر کے کابینہ کو اختیار دیا جائے کہ وہ کسی بھی مذہب یا گروہ کو محض ایک انتظامی فیصلے کے تحت ختم کر دے؟ یہ بات شدید تشویش پیدا کرتی ہے اور ہم کسی صورت اس بل کو پاس نہیں ہونے دیں گے۔‘‘
یزیدی (ایزدی) کرد نسل سے تعلق رکھنے والا ایک مذہبی گروہ ہے جس کی اکثریت صوبہ نینویٰ اور اقلیم کردستان میں مقیم ہے، جبکہ صابئہ مندائی ایک قدیم مذہب ہے جس کی جڑیں وادی الرافدین سے جڑی ہیں اور اس کے ماننے والے بنیادی طور پر جنوبی عراق خصوصاً دجلہ و فرات کے کناروں اور دلدلی علاقوں (اہوار) میں رہائش پذیر ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8827 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4552 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3267 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1895 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C