عراق میں اجتماعی قبر: تقریباً 100 کرد خواتین اور بچوں کی نعشیں دریافت
👁️ 116 بار دیکھا گیا
عراق میں اجتماعی قبر: تقریباً 100 کرد خواتین اور بچوں کی نعشیں دریافت
بغداد (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) عراقی حکام ایک اجتماعی قبر سے لگ بھگ 100 کرد خواتین اور بچوں کی باقیات نکالنے پر کام کر رہے ہیں ، جن کے بارے میں خیال ہے کہ انہیں سابق عراقی حکمران صدام حسین کے دور میں 1980 کے عشرے میں ہلاک کیا گیا تھا۔ یہ بات تین عراقی عہدے داروں نے اے ایف پی کے ایک صحافی کو بتائی۔
صحافی نے بتایا کہ یہ قبر جنوبی عراق کے صوبے المثنیٰ کے علاقے تل الشیخیہ میں وہاں کی مرکزی شاہراہ سے تقریباً 15 سے بیس کلومیٹر کے فاصلے پر دریافت ہوئی تھی۔
اجتماعی قبروں کے امور سے متعلق عراقی اتھارٹی کے سربراہ دیا کریم نے کہا کہ خصوصی ٹیموں نے رواں ماہ اس قبرکی کھدائی شروع کی جو ابتدائی طور پر 2019 میں دریافت ہوئی تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس جگہ دریافت ہونے والی دوسری ایسی قبر ہے۔
کریم نے بدھ کے روز اے ایف پی کو بتایا، “مٹی کی پہلی تہہ کو ہٹانے کے بعد اور باقیات واضح طور پر نظر آنے کے بعد، یہ پتہ چلا کہ وہ سب موسم بہار کے کرد لباس میں ملبوس، خواتین اور بچوں کی باقیات تھیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ممکنہ طورپر تعلق شمالی صوبے سلیمانیہ کےعلاقے کلر سے تھا، جو اب عراق کے خود مختار کردستان کے علاقے کا حصہ ہے اور یہ کہ اس قبر میں مدفون افرادکی تعداد 100 سے کم نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ تمام لاشوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ تعداد بدل سکتی ہے۔
1980 کی دہائی میں ایران کے ساتھ عراق کی ہلاکت خیز جنگ کے بعد، صدام کی حکومت نے 1987 اور 1988 کے درمیان ظالمانہ “انفال آپریشن” کیا تھا جس میں خیال کیا جاتا ہے کہ تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار کردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔
عراق پر امریکی زیر قیادت ایک حملے کے بعد 2003 میں صدام کا تختہ الٹ دیا گیا تھا اور تین سال بعد انہیں پھانسی دے دی گئی تھی، جس کے بعد انفال مہم پر نسل کشی کے الزام میں ان کے خلاف عراقی کارروائیاں ختم ہو گئیں۔
کریم نے کہا کہ قبر میں پائے جانے والے متاثرین کی ایک بڑی تعداد کو “یہاں تھوڑے فاصلے سے سر پر گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔”
انہوں نے کہا ممکن ہے ان میں سے کچھ کو “زندہ دفن” کیا گیا ہو کیونکہ ان کی باقیات میں گولیوں کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔
اسی دوران عراق میں اجتماعی قبروں کی بازیابی سے متعلق ٹیم کے سربراہ احمد قصائے نے کہا کہ ہمیں اس قبر کے حوالے سے مشکلات کا اس لئےسامنا ہے کہ باقیات ایک دوسرے سےالجھ گئی ہیں کیونکہ کچھ ماؤں نے اپنے شیر خوار بچوں کو پکڑ رکھا تھا۔
درگام کامل نے، جو کہ اجتماعی قبروں کو کھودکر نکالنے والی اتھارٹی کا حصہ ہیں، بتایا کہ ایک اور اجتماعی قبر اسی وقت دریافت ہوئی تھی جب انہوں نے تل الشیخیہ میں اجتماعی قبر کی کھدائی شروع کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اجتماعی تدفین کا مقام بدنام زمانہ جیل نقرة السلمان جیل کے قریب واقع ہے جہاں صدام کے حکام نے مخالفین کو بند کر کے رکھا ہوا تھا۔
عراقی حکومت کا اندازہ ہے کہ صدام کے دور میں ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق کی دوسری خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 1980 اور 1990 کے درمیان تقریباً 13 لاکھ افراد لاپتہ ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C