عراق میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سربراہ ہلاک
👁️ 77 بار دیکھا گیا
عراق میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سربراہ ہلاک
واشنگٹن + بغداد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) عراق میں امریکی زیرقیادت اتحادی افواج کے ایک مشترکہ آپریشن میں داعش کا شامی اور عراقی علاقوں کا سربراہ مارا گیا ہے۔
عراقی وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ عبداللہ مکی مصلح الرفاعی، یا ’’ابو خدیجہ اس عسکریت پسند گروپ کا نائب خلیفہ تھا اور عراق اور دنیا میں سب سے خطرناک دہشت گردوں میں سے ایک تھا۔‘‘
جمعرات کو عراقی حکام کے تعاون سے امریکی افواج نے ایک فضائی حملہ کیا جس میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے رہنما عبداللہ مکی مصلح الرفاعی کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ ان کی ہلاکت کا اعلان امریکی سینٹرل کمانڈ CENTCOM نے جمعے کو کیا۔ عبداللہ مکی کو ابو خدیجہ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے ان کی ہلاکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا، ”ابو خدیجہ اسلامک اسٹیٹ کے امیر کے طور پر عالمی سطح پر ہونے والے آپریشنز، لاجسٹکس، منصوبہ بندی اور گروپ کی عالمی سطح پر فنانس کی ذمہ داری انجام دیتے رہے تھے۔‘‘
امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر مائیکل ایرک کُوریلا نے کہا کہ ابو خدیجہ اسلامک اسٹیٹ کی عالمی تنظیم کے اہم ترین ارکان میں سے ایک تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا، ”ہم ان دہشت گردوں کو مارنے اور ان کا قلع قمع کرنے کا عمل جاری رکھیں گے، جو ہمارے وطن اور خطے اور اس سے باہر ، امریکہ کے اتحادی اور شراکت داروں کے عملے کے لیے خطرہ ہیں۔‘‘
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ابو خدیجہ کو واشنگٹن کے ”نڈر جنگجوؤں‘‘ نے ”بے رحمی سے نشانہ‘‘ بنایا: ”عراقی حکومت اور کرد علاقائی حکومت کے تعاون سے داعشکے ایک اور رکن سمیت اس کی بدحال زندگی ختم کر دی گئی۔ طاقت کے ذریعے امن!‘‘
شام کے وزیر خارجہ کا دورہ عراق
شام کے عبوری وزیر خارجہ نے جمعہ کو بغداد میں کہا کہ ان کی حکومت داعش کی باقیات کے خلاف لڑائی میں عراق کے ساتھ ”تعاون بڑھانے‘‘ کے لیے تیار ہے۔
شام کے عبوری وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کا یہ دورہ ہمسایہ ملک عراق کے وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی کے اُس اعلان کے موقع پر ہوا جس میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے آئی ایس کے ایک سینئر رہنما کو ہلاک کر دیا ہے۔
دسمبر میں شامی رہنما بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد الشیبانی کا عراق کا یہ پہلا دورہ ہے۔
عراق وزیر اعظم کا بیان
عراق وزیر اعظم شیعہ السوڈانی نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں تحریر کیا کہ مارے جانے والے آئی ایس کے رہنما عبداللہ مکی مصلح الرفاعی کو ”عراق اور تمام دنیا کے لیے خطرناک ترین دہشت گردوں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔‘‘
انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ الرفاعی کو کب مارا گیا، لیکن انہوں نے عراقی انٹیلی جنس کے اس آپریشن کو سراہا جو ”عراق میں امریکی قیادت میں جہاد مخالف اتحاد کے تعاون سے کیا گیا۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C