عراق و شام میں امریکی فضائی حملوں سے 1300 شہری شہید
👁️ 138 بار دیکھا گیا
عراق و شام میں امریکی فضائی حملوں سے 1300 شہری شہید
بیروت (ویب ڈیسک) امریکی اتحادی فورسز نے اقرار کیا ہے کہ عراق اور شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف گزشتہ 5 برس میں فضائی حملوں سے ’غیرارادی‘ طور پر 13 سو زائد شہری شہید ہوئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکی اتحادی فورسز نے اگست 2014 اور اپریل 2019 کے درمیانی عرصے میں 34 ہزار 502 فضائی حملے کیے۔
اس درمیانی عرصے میں امریکی اتحادی فورسز سے غیر ارادی طور پر تقریباً 13 سو 2 شہری شہید ہوئے۔
اس حوالے سے اعلامیے میں کہا گیا کہ مزید ایک سو سے زائد شہریوں کی ہلاکت سے متعلق شواہد سامنے آسکتے ہیں۔
دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل (اے آئی) نے امریکی اتحادی فورسز کے فضائی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت سے متعلق پیش کردہ اعداد وشمار کو مشکوک قرار دیا۔
انسانی حقوق کے عالمی ادارے اے آئی نے کہا کہ فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد امریکی دعویٰ سے کہیں زیادہ ہے۔
لندن میں فعال تنظیم ڈونٹیلا رورا کے مطابق ’عراق اور شام میں امریکی اتحادی فورسز کے فضائی حملوں میں انسانی جانوں کا ناقابل یقین نقصان ہوا جس کا اعتراف نہیں کیا جارہا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’امریکی اتحادی فورسز نے شہریوں کی ہلاکت کا اقرار کیا لیکن ’شہریوں کی موت کی وجوہات‘ پر بات نہیں کی۔
ادارے کے مطابق ’جب تک اس امر کی وضاحت نہیں دی جائے گی کہ عسکری آپریشن کے دوران ایسا کیا غلط ہوا جو شہریوں کی ہلاکت کا باعث بنا، تب تک درست سمت اختیار نہیں کی جا سکتی‘۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ایمنسٹی اور فضائی حملوں کے نگراں ادارے ایئروار نے انکشاف کیا تھا کہ شام کے شہر رقہ میں گزشتہ 4 ماہ کے دران امریکی اتحادی فورسز کے حملوں میں تقریباً 16 سو شہری لقمہ اجل بنے۔
غیر سرکاری ادارے ایئروارکے مطابق امریکی اتحادی فورسز کے حملوں میں مجموعی طور پر تقریباً 7 ہزار 900 شہری شہید ہو چکے ہیں۔
لندن میں فعال سیرن آبزویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق صرف شام میں اتحادی فوجیوں کے فضائی حملوں میں 3 ہزار 800 شہری شہید ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 183 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3442 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C