عراق کے صوبائی انتخابات: ایران نواز شیعہ گروپوں کو تقویت ملنے کا امکان
👁️ 47 بار دیکھا گیا
عراق کے صوبائی انتخابات: ایران نواز شیعہ گروپوں کو تقویت ملنے کا امکان
بغداد (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) عراق میں پیر کے روز ایک عشرے میں پہلی بار صوبائی کونسلوں کے انتخابات ہوئے۔ اور توقع یہ کی جارہی ہے کہ ایران کے حامی طاقتور شیعہ گروپوں کو ان انتخابات سے تقویت ملے گی۔
عراق اور شام مشرق وسطیٰ کے دو ایسے ملک ہیں جہاں ایران کے حامی گروپ سرگرم عمل ہیں اور جہاں امریکی اور مغربی اتحادی افواج پر اکثرو بیشتر حملے ہوتے ہیں۔
یہ انتخابات ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب ملک کے 4 کروڑ 30 لاکھ لوگوں میں بڑے پیمانے پر مایوسی پھیلی ہوئی ہے، اور وسیع پیمانے پر ملک میں ہونے والی بد عنوانیاں، تیل کی دولت سے مالا مال اس ملک کو کھائے جا رہی ہیں۔
انتخابات عراق کے پندرہ صوبوں میں ہو رہے ہیں۔ تاہم ان تین صوبوں میں ووٹنگ نہیں ہو رہی ہے، جو کردش ہیں اور جن کی حکومت ایک الگ خود اختیار نظام کے تحت چلتی ہے۔
اس انتخاب کو وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی کی حکومت کے لئے ایک اہم امتحان کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
وہ ایک سال قبل تہران کی حامی جماعتوں کے ایک پارلیمانی اتحاد کی مدد سے اقتدار میں آئے تھے۔ اور انہوں نے کئی دہائیوں کے تنازعات سے تباہ شدہ عوامی سہولتوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ مرکوز کی تھی۔
چیتھم ہاؤس کے ایک سینئیر ریسرچ فیلو ریناد منصور نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ انکے نزدیک ووٹ ڈالنے کے لئے آنے والے لوگوں کی تعداد ہی اطمینان کا پیمانہ ہے
انہوں نے کہا کہ اس سے پتہ چلے گا کہ کیا وزیرِ اعظم سوڈانی کی حکومت کی، اقتصادی میدان میں مقبولیت اور عوامی شعبے کو ملازمتیں دینے کی پالیسی کامیاب ہو سکتی ہے۔ اور نوجوان آبادی کو متوجہ کر سکتی ہے۔
عراق کےایک کروڑ 70 لاکھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ جبکہ صوبائی کونسلوں کی دو سو پچاسی نشستوں کے لئے چھہ ہزار امیدوار میدان میں ہیں۔
توقع ہے کہ اس انتخاب سے، حکمراں کو آرڈینیشن فریم ورک اتحاد کی پوزیشن مستحکم ہوگی، جو ایران سے وابستہ ایک بلاک ہے اور جس میں شیعہ اسلامی پارٹیاں حشد الشعبی کے دھڑوں کے ساتھ اکھٹی ہیں۔ یہ سابق نیم فوجی یونٹوں کا ایک نیٹ ورک ہے، جو باقاعدہ فوج میں ضم ہو گیا ہے۔
منصور کہتے ہیں کہ اتحاد کے اندر موجود بعض بھار ی بھرکم شخصیتوں کے لئے انتخاب یہ ثابت کرنے کا ایک موقع ہے کہ انکی سماجی بنیاد ہے اور 2021 کے قومی انتخابات کے مایوس کن نتائج کے بعد وہ اب بھی مقبول ہیں۔
امریکہ اور مغربی اتحادی فوجیوں پر ایران کے حامی مسلح گروپوں کی جانب سے ڈرون حملوں، علاقائی کشیدگیوں اور حماس اسرائیل جنگ کے اثرات کے باوجود، ایسا نہیں لگتا کہ ان باتوں کا عراق میں انتخابی نتائج پر کوئی اثر پڑے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C