عظمت انسان…..! (میر افضل خان طوری)
انسان آج جس مقام پر کھڑا ہے یہ سب انکی مجموعی مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
دنیا کا کوئی انسان جب کامیاب ہوتا ہے تو انکی اس کامیابی کے پیچھے انکی بہت بڑی محنت اور جدوجہد شامل ہوتی ہے۔
اسی طرح انسان کی ہر ناکامی کے پیچھے بھی برسوں کی مسلسل کوتاہیاں، غلطیاں اور سستیاں کار فرما ہوتی ہیں ۔
انسان نے اونچی اڑان میں آج تمام پرندوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے کیونکہ ان کی اڑان کئی ہزار فٹ کی بلندی پر ہوتی ہے جو کہ بادلوں سے بھی اونچی ہے۔
انسان سمندروں کی ان گہرائیوں تک جا رہا ہے جہاں پر بہت سے سمندری جانور بھی نہیں پہنچ پاتے۔
قرآن مجید بار بار اس کی گواہی دے رہا ہے کہ تمام اشیاء کو انسان کیلئے قابل تسخیر بنا دیا گیا ہے۔ انسان پوری کائنات میں جہاں بھی چاہے جا سکتا ہے۔ جس چیز کو چاہیے مسخر کر سکتا ہے۔
انسان بڑے بڑے پہاڑوں کو چیر چیر کر اپنے لیے راستے بنا رہا ہے۔ سمندروں میں کئی کئی میل تک سڑکیں تعمیر کر رہا ہے۔ خلاوں میں گھوم رہا ہے تاکہ دنیا کے علاوہ بھی کہیں زندگی تلاش کر سکیں۔
انسان دنیا کے ایک کونے میں بیٹھ کر دوسرے کونے میں ایک دوسرے سے نہ صرف بات کر سکتا ہے بلکہ دیکھ بھی سکتا ہے۔
یہ سب کامیابیاں اس بات کی دلیل ہیں کہ انسان قدرت کی عظیم تخلیق اور شاہکار ہے۔ انسان مسلسل ارتقاء سے گزر رہا ہے۔ روز کچھ نیا کرنے کی تگ و دو میں مصرف عمل ہے۔
انسان جب اپنے اندر کی کائنات کو دریافت کرنے کی کوشش کرتا ہے تو انکے اندر چھپی ہوئی کائنات باہر نمودار ہوجاتی ہے۔ تب انسان ان نامعلوم حقائق تک بھی رسائی حاصل کر لیتا ہے جہاں تک رسائی حواس حمسہ کے ذریعے ڈائریکٹ ممکن نہیں ہوسکتی۔
بقول حضرت جوش ملیح آبادی(رح)
بصد ناز جدھر سے بھی گذر جاتا ہے
جادۂ زیست کا ہر ذرہ سنور جاتا ہے
تو مہ وسال کی یورش سے نکھر جاتا ہے
ضربت وقت سے کچھ اور ابھر جاتا ہے
توڑ دیتی ہے چٹانوں کو روانی تیری
رس پر آتی ہے بڑھاپے میں جوانی تیری
کسی بھی انسان کو حقیر سمجھنا قوانین قدرت کیخلاف ہے کیونکہ انسان کے کمال کا کوئی بھی حد مقرر نہیں ہے۔ انسان کی عظمت کا صرف وہی انکار کر سکتا ہے اور صرف وہی کسی انسان کو پست تصور کر سکتا ہے جو متکبر ہو۔ یعنی صرف شیطان ہی انسان کی عظمت کا منکر ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹر علامہ محمد اقبال(رح) فرماتے ہیں ۔۔۔
ہو اگر خود نگر و خود گر و خود گیر خودی
یہ بھی ممکن ہے کہ تُو موت سے بھی مر نہ سکے
If the ego is self‐preserving, self‐creating and self‐sustaining.
Then it is possible that even death may not make you die
نوٹ: کالم/ تحریر میں خیالات کالم نویس کے ہیں۔ ادارے اور اس کی پالیسی کا ان کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 278 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 360 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 707 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 618 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8964 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C