عمران خان کی پریس کانفرنس: ’کسی کو بھی فوج یا افسران کو بدنام کرنیکی اجازت نہیں‘، ڈی جی آئی ایس پی آر
👁️ 31 بار دیکھا گیا
عمران خان کی پریس کانفرنس: ’کسی کو بھی فوج یا افسران کو بدنام کرنیکی اجازت نہیں‘، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ادارے اور ایک مخصوص سینیئر آرمی افسر پر بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ الزامات ناقابل قبول اور بلاجواز ہیں۔
ایک بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور قوائد ضوابط پر فخر کرتی ہے اور اس میں کسی یونیفارمڈ اہلکار کی جانب سے کسی ممکنہ غیر قانونی اقدام پر اندرونی احتساب کا ایک مؤثر نظام موجود ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ رینک اینڈ فائنل پر بے بنیاد الزامات لگائے جانے پر ادارہ ہر صورت میں افسران اور فوجیوں کو تحفظ فراہم کرے گا۔ ’کسی کو بھی ادارے یا فوجی افسران کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘
فوج نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان سے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے اور ادارے پر بے بنیاد الزامات سے اسے بدنام کرنے کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ’مفاد پرستوں کے فضول الزامات سے فوجیوں کی عزت کو داغ دار کیا جا رہا ہے۔ حکومت ادارے اور افسر کے خلاف ہتک عزت پر قانونی کارروائی کرے۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C