غزہ: مصری سرحد کے قریب شدید اسرائیلی کارروائیاں، 21 فلسطینی ہلاک
👁️ 84 بار دیکھا گیا
غزہ: مصری سرحد کے قریب شدید اسرائیلی کارروائیاں، 21 فلسطینی ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی/ڈی پی اے) غزہ پٹی کے طبی ذرائع کے مطابق پیر 24 مارچ کے روز غزہ پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 21 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی دفاعی افواج نے مصر سے متصل غزہ کے علاقے رفح میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے سے غزہ پٹی میں نئے اسرائیلی فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں۔
حماس کے زیر انتظام غزہ پٹی کی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ منگل سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوبارہ آغاز کے بعد سے اب تک تقریباً 700 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں کم از کم 400 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ یہ حملے جنوری میں جنگ بندی کے بعد کئی ہفتوں کی نسبتاً خاموشی کے بعد شروع ہوئے تھے۔
غزہ پٹی میں متحرک فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے تصدیق کی ہے کہ اس کے کئی سینیئر سیاسی اور سکیورٹی عہدیدار بھی ان حملوں میں مارے گئے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کی قید میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کے لیے یہ کارروائیاں دوبارہ شروع کی ہیں۔
اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ وہ عام شہریوں کو نقصان سے بچانے کی حتی المقدور کوشش کر رہا ہے جب کہ اسرائیلی حکومت حماس کے زیر انتظام فعال غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد پر بھی سوال اٹھاتی ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ ان کا ملک غزہ پٹی میں عام شہریوں کے خلاف نہیں بلکہ صرف حماس کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ”جب حماس عام لباس میں، عام گھروں سے اور عام شہریوں کی آڑ میں لڑتی ہے، تو وہ شہریوں کو خطرے میں ڈالتی ہے، اور اس کی بھاری قیمت عام افراد کو ادا کرنا پڑتی ہے۔ اسی لیے ہم غزہ کے شہریوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ جنگی علاقوں سے نکل جائیں۔‘‘
حماس نے اس اسرائیلی الزام کی تردید کی ہے کہ وہ شہریوں یا ان کی املاک کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہے۔
رفع میں اسرائیلی کارروائیوں میں تیزی
رفح میں اسرائیلی کارروائیوں کے تناظر میں فلسطینی سول ایمرجنسی سروسز کے مطابق رفح میں اب بھی 50,000 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے تل السلطان کا محاصرہ کر لیا ہے تاکہ ”دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے اور علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔‘‘
اتوار کے روز فلسطینی حکام نے بتایا تھا کہ پچھلے تقریباً 18 ماہ کے دوران جاریاس تنازعے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 50,000 سے تجاوز کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر دو ہزار تیئیس کو اسرائیل میں حماس کے ایک دہشت گردانہ حملے میں تقریباﹰ بارہ سو افراد ہلاک ہو گئے تھے، جب کہ حماس کے جنگجو تقریبا ڈھائی سو اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ غزہ بھی لے گئے تھے۔ اس کے بعد اسرائیل نے غزہ میں وسیع تر زمینی اور فضائی حملوں کا آغاز کیا تھا۔
جنگ بندی کی بحالی کیلئے نئی مصری تجویز
مصر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ پٹی میں جنگ بندی کی بحالیکے لیے ایک نئی تجویز پیش کی ہے۔
اس مصری تجویز کے مطابق حماس ہر ہفتے پانچ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گی، جب کہ اسرائیل پہلے ہفتے کے بعد جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد شروع کرے گا۔
قاہرہ کی یہ تجویز لیکن ابھی تک محض ایک تجویز ہی ہے اور اس پر تاحال کوئی اتفاق رائے نہیں ہوا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4560 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2450 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C