غزہ میں اسرائیلی حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت 80 فلسطینی ہلاک، 7 لاکھ افراد کی نقل مکانی
👁️ 235 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت 80 فلسطینی ہلاک، 7 لاکھ افراد کی نقل مکانی
غزہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) مقامی ہسپتالوں کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں کم از کم 80 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ سب سے زیادہ جانی نقصان غزہ شہر میں رپورٹ کیا گیا ہے۔
فراس مارکیٹ کے قریب قیامت خیز حملہ
ہنگامی امدادی اداروں نے بتایا کہ غزہ شہر کے علاقے دراج میں فراس مارکیٹ کے قریب بے گھر پناہ گزینوں کی عمارت اور خیموں پر حملے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق ہوئے۔ ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
حماس کے زیرانتظام سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چھ خواتین اور نو بچے شامل ہیں۔ یہ حملہ اس گودام پر کیا گیا جہاں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔
“جسم ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے تھے”
حملے میں اپنے رشتہ دار کھونے والے محمد حجاج نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا: "یہ عمارت اس وقت بمباری کا نشانہ بنی جب لوگ سو رہے تھے۔ جب ہم پہنچے تو بچوں اور عورتوں کے جسم ٹکڑے ٹکڑے تھے۔" ایک خاتون نے کہا کہ مرنے والوں میں اس کی بہن کا شوہر، دو بچے اور سسر بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کا موقف
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ حملے میں حماس کے دو جنگجو نشانہ بنائے گئے تھے اور ہلاکتوں کی تعداد ان کے پاس موجود معلومات سے مطابقت نہیں رکھتی۔ فوجی ترجمان نے مزید کہا کہ انہیں فلسطینی دعوؤں سے آگاہی ہے مگر ان کے پاس دستیاب معلومات مختلف ہیں۔
مزید جھڑپیں
بدھ کی سہ پہر غزہ کے ہسپتالوں کو مزید 60 لاشیں موصول ہوئیں جو اسرائیلی حملوں اور فائرنگ میں ہلاک ہوئے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی ٹینک غزہ شہر کے جنوب مغربی علاقے تل الحوا اور شمال مغرب کے رمل علاقے میں دیکھے گئے ہیں۔
غزہ سٹی سے 7 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی نقل مکانی
اسرائیلی فوج نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اگست کے آخر سے اب تک غزہ سٹی سے سات لاکھ فلسطینی جنوبی علاقوں کی طرف منتقل ہو چکے ہیں، جبکہ شہر پر اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی اوچا (او سی ایچ اے) نے جمعرات کو بتایا کہ اگست کے وسط سے اب تک نقل مکانی کے تین لاکھ 88 ہزار واقعات درج کیے گئے ہیں، جن میں سے بیشتر غزہ سٹی سے متعلق ہیں۔ اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق اگست کے آخر میں غزہ سٹی اور اس کے مضافات میں تقریباً دس لاکھ افراد رہائش پذیر تھے، جہاں قحط کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔
اسرائیل نے غزہ سٹی پر ایک وسیع فضائی اور زمینی حملہ شروع کیا ہے، جس کا مقصد حماس کو ختم کرنا بتایا جاتا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جمعرات کو طلوع فجر سے اب تک وسطی اور جنوبی غزہ میں بمباری کے نتیجے میں کم از کم 38 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے جمعرات کو وسطی اور جنوبی غزہ میں گھروں اور خیموں پر حملے کیے، جن میں فلسطینی خاندانوں کو نشانہ بنایا گیا اور کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 10 بچے اور تین خواتین بھی شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4557 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C