30/January/2026

غزہ میں اسرائیلی حملے میں دو فلسطینی ہلاک

👁️ 143 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
غزہ میں اسرائیلی حملے میں دو فلسطینی ہلاک

غزہ میں اسرائیلی حملے میں دو فلسطینی ہلاک

غزہ (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے پی) فلسطینی طبی حکام کے مطابق تشدد کا یہ تازہ واقعہ مشرقی خان یونس میں اُس علاقے کے قریب رونما ہوا، جہاں اسرائیلی دفاعی افواج  کےکچھ دستے سرگرم ہیں۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے روئٹرز کو بتایا ہے کہ وہ  کسی تازہ جانی  نقصان سے آگاہ نہیں۔

 

غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق مصر اور قطر  کی ثالثی سے اکتوبر میں دو سالہ تباہ کن جنگ کے بعد طے پانے والی جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اسرائیلی فضائی حملوں، ٹینک شیلنگ اور فائرنگ سے کم از کم 490 فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

اسرائیل  کا کہنا ہے کہ اسی مدت میں فلسطینی عسکریت پسندوں کے حملوں میں اس کے چار فوجی مارے گئے ہیں۔ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر دونوں فریق ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہراتے رہے ہیں۔

 

امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھتے ہوئے امریکہ اور  اس کے شریک ثالث ممالک مصر اور قطر کو حماس کو غیر مسلح کرنے جیسے حساس اور متنازعہ مسئلے سے نمٹنا ہو گا، جسے حماس ہمیشہ سے مسترد کرتی آئی ہے۔ اس منصوبے میں غزہ پٹی  میں ایک بین الاقوامی امن فورس کی تعیناتی کی تجویز بھی شامل ہے۔

 

غزہ کی رفح کراسنگ کے بارے میں چند ضروری اطلاعات

 

 غزہ  کے فلسطینیوں کے لیے رفح بارڈر کراسنگ، جو مصر کی جانب کھلتی ہے، بیرونی دنیا تک رسائی کا واحد دروازہ ہے۔ لیکن مئی سن 2024 میں اسرائیل کے قبضے کے بعد سے یہ زیادہ تر بند رہی ہے۔

 

اب اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکہ کی ثالثی سے طے پانے والے  جنگ بندی منصوبے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوتے ہی یہ کراسنگ دوبارہ کھول دی جائے گی۔

 

اس اعلان نے جنگ میں زخمی ہونے والے ایسے ہزاروں فلسطینیوں کے لیے ایک امید پیدا کر دی ہے، جو علاج معالجے کے لیے بیرون ممالک جانا چاہتے ہیں اور ان ہزاروں افراد کے لیے بھی جو غزہ سے باہر پھنسے ہوئے ہیں اور اپنے گھروں کو واپس لوٹنا چاہتے ہیں۔

 

تاہم سخت پابندیاں برقرار رہیں گی۔ نیتن یاہو  کی بتائی گئی شرائط کے مطابق روزانہ صرف چند درجن فلسطینیوں کو ہی اس کراسنگ سے گزرنے کی اجازت ہو گی۔

 

کراسنگ چند دنوں میں کھل سکتی ہے

 

اسرائیلی حکام میں سے ایک نے نام ظاہر نہ کرنے کی  شرط پر بتایا کہ رفح کراسنگ چند دنوں میں کھول دی جائے گی۔ ری اوپننگ سے متعلق بات چیت سے واقف ایک اور شخص نے بتایا کہ اسے  جمعرات تک کھولا جا سکتا ہے۔

 

غزہ کے روزمرہ انتظامی امور سنبھالنے والی فلسطینی انتظامی کمیٹی کے نئے سربراہ علی شعت نے 22 جنوری کو کہا کہ یہ کراسنگ’’ آئندہ ہفتے دونوں سمتوں میں کھول دی جائے گی۔‘‘

 

 پچھلے ہفتے وائٹ ہاؤس کی جانب سے X پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا تھا، ’’رفح کا کھلنا اس بات کی علامت ہے کہ غزہ اب مستقبل میں دنیا سے کٹا ہوا نہیں رہے گا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C