غزہ میں اقوام متحدہ کے کارکن سابق بھارتی کرنل ہلاک
👁️ 65 بار دیکھا گیا
غزہ میں اقوام متحدہ کے کارکن سابق بھارتی کرنل ہلاک
نئی دہلی + نیو یارک (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق حکام نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ رفح میں جس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، اس میں موجود اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والے ایک بھارتی کرنل کی موت ہو گئی جب کہ دوسرا شخص زخمی ہوگیا، جسے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق، ”ایک بھارتی شہری کی موت اسرائیل اور حماس کے مابین جاری جنگ کے دوران اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والے کسی غیر ملکی کارکن کی پہلی ہلاکت ہے۔ ان کی گاڑی پر رفح میں حملہ کیا گیا، جس میں وہ سفر کر رہے تھے۔‘‘
Col. Waibhav Anil Kale (Retd) is the first international UN casualty since the beginning of the Israeli conflict. He was working for United Nations as the security service coordinator for amonth in Gaza. pic.twitter.com/JcMmffr296
— Singh (@Duorope) May 14, 2024
فی الحال اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور تاحال اس بارے میں کوئی حتمی معلومات دستیاب نہیں کہ ان کی گاڑی پر حملہ کس نے کیا۔ تاہم بعض میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ گاڑی ایک اسرائیلی ٹینک سے کیے گئے حملے کی زد میں آ گئی تھی۔
بھارتی وزرات خارجہ نے آج بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کرنل ویبھو انل کالے کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔ ”ہم ان کے اہل خانہ اور اعزہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘
اس بیان میں مزید کہا گیا کہ نیو یارک میں اقوام متحدہ میں بھارت کا مستقل مشن اور تل ابیب اور رام اللہ میں بھارتی مشن متوفی کرنل کالے کی لاش کو بھارت لانے کے لیے تما م ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ ”بھارت اس واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں متعلقہ حکام کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے۔‘‘
اقوام متحدہ کا موقف
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کے نائب ترجمان فرحان حق کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے ”اسرائیل کو ہمارے تمام قافلوں کی نقل و حرکت سے آگاہ کر دیا ہے۔ قافلوں کی تمام گاڑیوں پر واضح طور پر اقوام متحد لکھا ہوا ہے۔‘‘
لیکن اسرائیلی دفاعی افواج کے ایک ترجمان نے کہا کہ آئی ڈی ایف کو اس گاڑی کے روٹ کے بارے میں مطلع نہیں کیا گیا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا، ”اس واقعے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔‘‘
فرحان حق نے کہا، ”سیکرٹری جنرل کو اقوام متحدہ کے ادارہ تحفظ و سلامتی (ڈی ایس ایس) کے عملے کے ایک رکن کی موت اور ڈی ایس ایس کے ایک اور ملازم کے زخمی ہونے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا، جب وہ آج صبح رفح میں واقع ایک یورپی ہسپتال جا رہے تھے۔‘‘
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے، ”غزہ میں جاری تنازعے سے نہ صرف عام شہریوں بلکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والے امدادی کارکنوں پر بھی شدید اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ سیکرٹری جنرل فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور تمام قیدیوں کی رہائی کے لیے فوری اپیل کا اعادہ کرتے ہیں۔‘‘
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس اڈانوم گیبریئسس نے کرنل کالے کی ہلاکت پر اپنے ردعمل میں کہا، ”آج ہم غزہ میں اقوام متحدہ کے ایک امدادی کارکن کی موت اور دوسرے کے زخمی ہونے کے بارے میں جان کر صدمے میں ہیں۔‘‘
اقوام متحدہ نے کرنل کالے کی ہلاکت کے واقعے کی مکمل تفتیش کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری طرف اسرائیل نے بھی اس حملے کی ایک علیحدہ تفتیش کا حکم جاری کر دیا ہے۔
Retired colonel Waibhav Anil Kale working with UN in Rafah was Killed while going in the UN car to European hospital . That shows how indiscreet Israel ‘s attacks are but they are not answerable to any one . At the most there will a formal apology to our government and that’all…
— Javed Akhtar (@Javedakhtarjadu) May 15, 2024
کرنل کالے کون تھے؟
چھیالیس سالہ ریٹائرڈ بھارتی کرنل کالے اقوام متحدہ کے ادار ہ تحفظ و سلامتی (یواین ڈی ایس ایس) کے لیے کام کرتے تھے۔ سن 2022 میں فوج سے سبکدوش ہونے والے کرنل کالے نے دو ماہ قبل ہی اقوام متحدہ کے ادارہ تحفظ و سلامتی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ ایک ماہ قبل غزہ پہنچے تھے۔ ماضی میں وہ کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے لیے بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔
کرنل کالے کا فوجی کیریئر دو دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط تھا۔ انہیں جون 2000 میں جموں و کشمیر رائفلز میں کمیشن ملا تھا۔ انہوں نے پنجاب میں گیارہویں جموں و کشمیر رائفلز کی کمانڈ کی تھی اور جموں و کشمیر میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کا حصہ بھی رہے تھے۔ ان کی شاندار خدمات کے لیے انہیں متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیا تھا۔
جس وقت یہ واقعہ پیش آیا کرنل کالے لیول چھ کی ایک بلٹ پروف گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔ اس گاڑی پر 7.62ایم ایم تک کی گولیوں کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ ماہرین کے مطابق ان کی ہلاکت سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی گاڑی کسی بھاری توپ سے کیے گئے حملے کی زد میں آ گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4576 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C