غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں 21 افراد ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 260 بار دیکھا گیا
غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں 21 افراد ہلاک، متعدد زخمی
غزہ (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز) حماس کے طبی حکام نے بتایا ہے کہ غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر کیے گئے تازہ اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 21 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
غزہ میں مقامی طبی حکام نے بتایا ہے کہ غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر کیے گئے تازہ اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 21 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ کارروائی جنگ بندی ڈیل کی خلاف ورزی کے نتیجے میں کی گئی۔
یہ پیش رفت فلسطینی عسکری گروپ حماس اور اسرائیل کے درمیان نازک جنگ بندی کے لیے ایک نئے امتحان کی حیثیت رکھتی ہے۔
عینی شاہدین اور طبی عملے کے مطابق، پہلا حملہ غزہ کے گنجان آباد علاقے رمال میں ایک گاڑی پر ہوا، جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہلاک ہونے والے پانچ افراد گاڑی کے مسافر تھے یا راہگیر۔ درجنوں لوگ آگ بجھانے اور متاثرین کو بچانے کے لیے موقع پر پہنچے۔
حماس کی وزارت صحت کے مطابق گاڑی پر حملے کے کچھ دیر بعد اسرائیلی فضائیہ نے وسطی غزہ میں دیر البلح شہر اور نصیرات کیمپ میں دو گھروں پر الگ الگ حملے کیے، جن میں کم از کم چار افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایک مسلح شخص نے غزہ میں اسرائیل کے زیرِ قبضہ علاقے میں داخل ہو کر "انسانی ہمدردی کے راستے" کا غلط استعمال کیا، جس کے ذریعے جنوبی غزہ میں امداد پہنچتی ہے اور اسے جنگ بندی کی "کھلی خلاف ورزی" قرار دیا۔
حماس کے ایک اہلکار نے اسرائیلی فوج کے الزامات کو بے بنیاد اور "قتل کا بہانہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ گروپ جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہے۔
10 اکتوبر کو دو سالہ غزہ جنگ میں سیز فائر کے بعد اس تنازعہ کی شدت میں کمی آئی ہے، جس سے لاکھوں فلسطینی غزہ واپس لوٹ سکے ہیں۔ اسرائیل نے غزہ شہر سے فوجی دستے واپس بلا لیے ہیں جبکہ امداد کی فراہمی میں اضافہ ہوا ہے۔
تاہم، تشدد مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔ حماس دوبارہ اپنی طاقت جمع کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور کچھ حلقے علاقے کی عملی تقسیم پر تشویش ظاہر کر رہے ہیں، جہاں حالات اب بھی سنگین ہیں۔ فلسطینی صحت حکام کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 316 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک اس کے تین فوجی مارے گئے ہیں اور اس نے درجنوں جنگجوؤں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیل اور حماس بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر ایک دوسرے کو موردِ الزام ٹھہراتے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C