غزہ میں فلسطینی ہلاکتیں 69 ہزار 169 سے تجاوز کر گئیں، وزارت صحت
👁️ 157 بار دیکھا گیا
غزہ میں فلسطینی ہلاکتیں 69 ہزار 169 سے تجاوز کر گئیں، وزارت صحت
غزہ (ڈیلی ارد/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز/ڈی پی اے) غزہ پٹی کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اس فلسطینی علاقے میں دو سال سے زیادہ عرصہ پہلے شروع ہونے والی جنگ میں تاحال مارے جانے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 69,169 ہو چکی ہے، جن میں بڑی اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ پٹی کی جنگ میں تاحال مارے جانے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 69,169 ہو چکی ہے۔
غزہ پٹی کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اس فلسطینی علاقے میں دو سال سے زیادہ عرصہ پہلے شروع ہونے والی جنگ میں تاحال مارے جانے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 69,169 ہو چکی ہے، جن میں بڑی اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔
غزہ پٹی کے شہر خان یونس سے ہفتہ آٹھ نومبر کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق سات اکتوبر 2023ء کے اسرائیل میں فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے ایک بڑے حملے کے ساتھ شروع ہونے والی جنگ میں، جس میں اب فائر بندی کے ایک عبوری معاہدے پر عمل درآمد جاری ہے، اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں فلسطینی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد اب 69,169 ہو چکی ہے۔
حماس کے زیر انتظام کام کرنے والی غزہ پٹی کی وزرات صحت کے مطابق غزہ کی جنگ میں اب تک 170,685 افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔
فلسطینی حکام کے مطابق اس جنگ میں مارے جانے والے فلسطینیوں کی تعداد میں فائر بندی کے باوجود تازہ لیکن بہت واضح اضافہ ان فلسطینیوں کی لاشوں کی واپسی کی وجہ سے ہوا، جو اسرائیل نے حالیہ ہفتوں میں واپس غزہ پٹی کے حکام کے حوالے کی ہیں۔
ہر اسرائیلی یرغمالی کی لاش کے بدلے پندرہ فلسطینیوں کی لاشوں کی واپسی
غزہ پٹی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مدد سے طے پانے والے فائر بندی معاہدے کے تحت حماس کی طرف سے اب تک تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ حماس نے اب تک اپنی حراست کے عرصے میں مارے جانے والے اسرئیلی یرغمالیوں میں سے پانچ کے سوا باقی تمام کی لاشیں بھی واپس اسرائیل کے حوالے کر دی ہیں۔
ہلاک ہونے والے باقی پانچ یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے، جو غزہ پٹی میں وسیع تر مادی تباہی کے باعث مشکل ثابت ہو رہا ہے۔
اس معاہدے کے تحت اسرائیل اب تک سینکڑوں فلسطینیوں کی لاشیں واپس غزہ پٹی کے حکام کے حوالے کر چکا ہے، کیونکہ سیزفائر معاہدے میں طے یہ ہوا تھا کہ اسرائیل ہر مارے جانے والے اسرائیلی یرغمالی کی لاش کی واپسی کے بدلے 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کرے گا۔
لاشوں کے تبادلے کے ایسے تازہ ترین واقعے میں حماس کی طرف سے جمعرات کی رات ایک اور یرغمالی کی جسمانی باقیات ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کر دی گئی تھیں۔ اس کے جواب میں اسرائیل نے بھی ریڈ کراس ہی کے ذریعے مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ پٹی بھجوا دیں۔
خان یونس کے ایک ہسپتال میں ان 15 فلسطینی لاشوں کے پہنچنے کے بعد غزہ کی وزارت صحت کی طرف سے ان ہلاکتوں کو شامل کرتے ہوئے ہفتے کے روز کہا گیا کہ غزہ کی جنگ میں تاحال مارے جانے والے فلسطینیوں کی کُل تعداد اب تقریباﹰ 69170 ہو گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C