غزہ پر اسرائیلی حملے، 47 فلسطینی ہلاک، یرغمالیوں کی"الوداعی تصاویر" جاری
👁️ 655 بار دیکھا گیا
غزہ پر اسرائیلی حملے، 47 فلسطینی ہلاک، یرغمالیوں کی"الوداعی تصاویر" جاری
غزہ (ڈی پی اے/روئٹرز/اے پی/اے ایف پی) اسرائیلی فوج کی تازہ فضائی اور زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں ہفتے کے روز غزہ پٹی میں کم از کم 47 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ غزہ سٹی سمیت مختلف علاقوں میں ہونے والے ان حملوں میں درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ رہائشی علاقوں میں شدید بمباری کے سبب بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری ہے۔
غزہ کے طبی حکام کے مطابق صرف غزہ سٹی میں ہی آج 31 افراد ہلاک ہوئے۔ مجموعی طور پر پورے دن کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 47 رہی۔ تاہم اسرائیلی فوج نے ان اعداد و شمار پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور دونوں فریقین کی فراہم کردہ معلومات کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔
اسرائیلی نیوز پورٹل وائی نیٹ نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ غزہ سٹی کے کئی حصوں میں مسلسل بمباری کے باعث ’’آگ کا ایک دائرہ‘‘ دکھائی دے رہا تھا۔
4.8 لاکھ افراد غزہ سٹی سے نکل چکے
جمعہ کو اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ تقریباً 480,000 فلسطینی پہلے ہی غزہ شہر چھوڑ چکے ہیں، جہاں آپریشن سے قبل قریب 10 لاکھ افراد آباد تھے۔ بڑی تعداد میں شہری غزہ کے جنوب مغرب میں واقع المواسی کی طرف جا رہے ہیں، جسے اسرائیل نے "ہیومینیٹیرین زون" قرار دیا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جن میں زیادہ تر عام شہری شامل ہیں۔
حماس کی “الوداعی تصاویر”
ادھر فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے ہفتہ 20 ستمبر کو غزہ میں موجود باقی ماندہ یرغمالیوں میں سے زیادہ تر کی "الوداعی تصاویر" جاری کی ہیں۔ گروپ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ سٹی پر جاری اسرائیلی حملے ان یرغمالیوں کی زندگیوں کو براہ راست خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
حماس نے اپنی جاری کردہ تصاویر میں ایک اسرائیلی پائلٹ رون آراد کے معاملے کا حوالہ دیا، جو 1986 میں لبنان کے اوپر طیارہ مار گرائے جانے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے۔ اسرائیل میں آراد کو قومی علامت کی حیثیت حاصل ہے اور آج تک ان کی باقیات بھی واپس نہیں کی گئیں۔
7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والے حملے کے دوران فلسطینی عسکریت پسندوں نے 251 افراد کو یرغمال بنایا تھا، جن میں سے اسرائیلی حکام کے مطابق 47 اب بھی غزہ میں موجود ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان میں سے 25 ہلاک ہو چکے ہیں۔
عزالدین القسام بریگیڈز نے تصاویر کے ساتھ تحریر کیا: ’’بینجمن نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی اور فوجی سربراہ ایال ضمیر کی تابعداری کے نتیجے میں... یہ غزہ سٹی میں آپریشن کے آغاز کے وقت کی الوداعی تصویر ہے۔‘‘
زمینی آپریشن
اسرائیل نے منگل 16 ستمبر کو غزہ سٹی پر زمینی حملہ شروع کیا تھا، جبکہ اس سے قبل کئی ہفتوں تک شدید فضائی بمباری جاری رہی۔ اس آپریشن کے نتیجے میں لاکھوں شہری بے گھر ہو چکے ہیں اور یرغمالیوں کے اہل خانہ مسلسل اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ حملے روک کر قیدیوں کی زندگیاں بچائی جائیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C