20/March/2025

غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں مزید 85 فلسطینی ہلاک

👁️ 82 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں مزید 85 فلسطینی ہلاک

غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں مزید 85 فلسطینی ہلاک

غزہ (ڈیلی اردو)حماس کے زیر انتظام شہری دفاع کے ادارے نے کہا ہے کہ غزہ میں رات بھر اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 85 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔

حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے رواں ہفتے علاقے میں بمباری اور زمینی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے بعد، دو دنوں کے دوران فضائی حملوں میں 450 سے ​​زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے میں توسیع کے لیے بات چیت میں پیش رفت نہ ہونے کے بعد منگل کو دوبارہ حملے شروع کیے ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بدھ کو اعلان کردہ زمینی کارروائی جنوری میں شروع ہونے والی جنگ بندی معاہدے کی ‘نئی اور خطرناک’ خلاف ورزی ہے۔

اسرائیل نے خبردار کیا ہے کہ جب تک حماس باقی یرغمالیوں کو رہا نہیں کرتی غزہ میں حملے تیز کیے جائیں گے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی 59 اسرائیلی یرغمالی ہیں اور خیال ہے کہ ان میں سے 24 زندہ ہیں۔

جنگ بندی میں توسیع کیوں نہ ہو سکی؟

اسرائیل اور حماس اس بات پر متفق ہونے میں ناکام رہے ہیں کہ جنگ بندی کو اس پہلے مرحلے سے آگے کیسے لے جانا ہے، جس کی میعاد یکم مارچ کو ختم ہو گئی تھی۔ حماس نے اسرائیل کی شرائط پر جنگ بندی پر دوبارہ گفت و شنید سے اتفاق نہیں کیا۔

اسرائیل نے حماس پر دباؤ ڈالنے کے لیے مارچ کے آغاز میں غزہ میں خوراک، ایندھن اور طبی سامان کے داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔ اس نے حماس پر الزام لگایا کہ وہ اس سامان کو اسرائیل کے خلاف اپنی حکمت عملی کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

اسرائیل اور حماس کی یہ لڑائی سات اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے سے شروع ہوئی تھی جس میں تقریباً 1,200 افراد، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے، مارے گئے تھے اور 251 دیگر کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے دوران 25 اسرائیلی اور پانچ تھائی یرغمالیوں کو رہا کر دیا گیا تھا۔

حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں ہونے والے حملے کا جواب اسرائیل نے ایک بڑے فوجی حملے کے ساتھ دیا، جس میں 48,500 سے زیادہ فلسطینی مارے گئے، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔ اسرائیل کی جارحیت سے گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو بھی بڑی مقدار میں تباہی ہوئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C