غزہ پر مکمل قبضے کی تیاری! اسرائیل نے 60 ہزار ریزرو فوجی طلب کر لیے
👁️ 307 بار دیکھا گیا
غزہ پر مکمل قبضے کی تیاری! اسرائیل نے 60 ہزار ریزرو فوجی طلب کر لیے
یروشلم/غزہ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ شہر کے تمام علاقوں پر قبضے کے منصوبے پر عملدرآمد کے لیے 60 ہزار ریزرو فوجی اہلکاروں کو طلب کیا جا رہا ہے۔ فوجی حکام کے مطابق یہ ریزرو اہلکار ستمبر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے تاہم فرنٹ لائن پر زیادہ تر موجودہ حاضر سروس اہلکار ہی تعینات ہوں گے۔
فوج کے مطابق یہ تیاری ’آپریشن گیڈونز رتھس کے اگلے مرحلے‘ کے لیے کی جا رہی ہے، جس کے دوران پانچ ڈویژن حصہ لیں گے۔ اس کے علاوہ 20 ہزار ریزرو فوجیوں کے آرڈرز میں توسیع بھی کر دی گئی ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے منگل کو اس منصوبے کی منظوری دی جسے اس ہفتے کے آخر میں سکیورٹی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ زیتون اور جبالیہ سمیت کئی علاقوں میں فوجی کارروائیاں پہلے سے جاری ہیں۔
توقع ہے کہ اس منصوبے کے تحت لاکھوں فلسطینیوں کو غزہ شہر سے نکل کر جنوبی غزہ کی پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کا حکم دیا جائے گا۔ اقوام متحدہ اور امدادی اداروں نے اس اقدام کو خطرناک قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 22 ماہ کی جنگ کے بعد مزید بڑے پیمانے پر نقل مکانی وہاں رہنے والوں پر تباہ کن اثر ڈالے گی۔
دوسری جانب غزہ میں حماس کے زیر انتظام سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود باسل نے کہا کہ زیتون اور سبرا کے علاقوں میں صورتحال "انتہائی خطرناک اور ناقابلِ برداشت" ہے۔ ایجنسی کے مطابق بدھ کو اسرائیلی حملوں میں 21 فلسطینی ہلاک ہوئے، جبکہ وفا نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی کہ شتی پناہ گزین کیمپ میں ایک ہی گھر پر بمباری سے تین بچے اور ان کے والدین ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد غزہ میں فوجی مہم شروع کی تھی جس میں اسرائیل میں 1200 افراد ہلاک جبکہ 251 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک 62 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8827 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4552 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1895 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C