غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں میں مزید 44 فلسطینی ہلاک
👁️ 286 بار دیکھا گیا
غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں میں مزید 44 فلسطینی ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے/اے ایف پی/روئٹرز) غزہ پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ میں ہفتے کے روز کم از کم 44 فلسطینی مارے گئے، جن میں ایک ہی خاندان کے نو افراد بھی شامل ہیں۔ یہ نئی ہلاکتیں ایسے وقت ہو رہی ہیں جب عالمی سطح پر جنگ بندی کے لیے دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو جنگ جاری رکھنے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
غزہ پٹی میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق النصیرات کیمپ میں ایک گھر پر حملے میں نو افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک خیمے پر حملے میں پانچ افراد مارے گئے۔
الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ نے کہا کہ ہسپتال کے قریب اسرائیلی ٹینکوں کی موجودگی نے مریضوں اور طبی عملے کے لیے شدید رکاوٹیں پیدا کر دی ہیں۔ اس وقت وہاں 159 مریض زیر علاج ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حملے مسلسل جاری ہیں اور ایک لمحے کے لیے بھی نہیں رکے۔ ادھر الہیلُو ہسپتال میں 14 نوزائیدہ بچوں کو انکیوبیٹرز میں رکھا گیا ہے، تاہم ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر ناصر بلبُل کے مطابق ڈرونز کی پروازوں کے باعث ہسپتال کا مرکزی دروازہ بند کر دیا گیا ہے۔
ان حملوں میں اس وقت تیزی دیکھی گئی ہے، جب نیتن یاہو نے جمعے کی شام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کو ’’غزہ میں حماس کے خلاف کام مکمل کرنا ہوگا۔‘‘
اسی دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نیتن یاہو کی ایک ملاقات آئندہ پیر کے روز کے لیے طے ہے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس میں غزہ پٹی میں جاری جنگ پر بات چیت کی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4557 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C