غزہ کی تعمیر نو کیلئے ’ماسٹر پلان‘ پیش کر دیا گیا
👁️ 223 بار دیکھا گیا
غزہ کی تعمیر نو کیلئے ’ماسٹر پلان‘ پیش کر دیا گیا
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیریڈ کُشنر، جو اہم امور میں اعلیٰ کردار ادا کر چکے ہیں، نے غزہ پٹی کو ایک شاندار ساحلی ریزورٹ میں تبدیل کرنے کا ایک ترقیاتی منصوبہ پیش کیا ہے۔ چمکتی ہوئی بلند عمارتوں اور اپارٹمنٹس کی تصاویر والی سلائیڈز کا استعمال کرتے ہوئے جیریڈ کشنر نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے ٹرمپ کا حمایت یافتہ ’’ماسٹر پلان‘‘ پیش کیا۔
کشنر نے جمعرات کو ورلڈ اکنامک فورم کے ایک اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے بعد غزہ ایک ایسی جگہ بن جائے گا، جہاں لوگ ’’ترقی اور بہترین روزگار حاصل کر سکیں گے۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’مشرق وسطیٰ میں ایسے شہر دو یا تین ملین لوگوں کے لیے تین سال میں تعمیر کیے جاتے ہیں۔‘‘ کشنر کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں ہے البتہ وہ امریکہ کی حمایت یافتہ غزہ امن مذاکرات کا حصہ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا، ’’لہٰذا ایسی چیزیں بہت ممکن ہیں اگر ہم اسے عملی جامہ پہنائیں۔‘‘ یہ بیان انہوں نے ٹرمپ کی جانب سے پیش کیے گئے ’’بورڈ آف پیس‘‘ کے فوری بعد دیا، جو غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی اور پٹی کی تعمیر نو کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
کشنر نے غزہ کے تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے اور عوامی خدمات کی بحالی کے لیے کم از کم 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، ’’یہ امید کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ ایک منزل بن سکتا ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3443 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C