29/October/2025

غور میں طالبان کی عوامی سزا، دو خواتین سمیت چار افراد کو کوڑے مارے گئے

👁️ 347 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
غور میں طالبان کی عوامی سزا، دو خواتین سمیت چار افراد کو کوڑے مارے گئے

غور میں طالبان کی عوامی سزا، دو خواتین سمیت چار افراد کو کوڑے مارے گئے

کابل  (ڈیلی اردو) افغانستان طالبان کی سپریم عدالت نے تصدیق کی ہے کہ صوبہ غور میں چار افراد کو، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں، عوامی طور پر کوڑے مارنے کی سزا دی گئی ہے۔ 

 

عدالت کے مطابق یہ سزا بدھ کے روز، صوبے کے مرکزی اسٹیڈیم میں عام لوگوں کی موجودگی میں دی گئی۔ ہر شخص کو 39 کوڑے مارے گئے۔ 

 

ذرائع کے مطابق یہ سزا طالبان کے قائم کردہ شرعی قوانین کے تحت دی گئی، جبکہ کچھ عرصہ قبل اسی صوبے میں ایک شخص کو سزائے موت بھی سنائی گئی تھی۔

 

 انسانی حقوق کے کارکنوں نے اس واقعے کو خواتین اور شہریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C